لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن) عمران خان پر وزیر آباد میں حملے کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی چیئرمین کے درمیان اختلاف پیدا ہوگئے۔جنگ کے ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی اور عمران خان کے درمیان حملے کی ایف آئی آر کے معاملے پر اختلافات پیدا ہوئے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی پر ہونے والے حملے کی ایف آئی آر درج کرانے پہ عمران خان اور چودھری پرویز الٰہی میں شدید اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے حوالے سے میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی عمران خان کے رویے پر ناراض ہیں۔ ذرائع کے مطابق ق لیگ کے مرکزی رہنما چودھری پرویز الٰہی قانون کے مطابق ایف آئی آر درج کرانا چاہتے ہیں جب کہ سابق وزیراعظم اپنی خواہش کے تحت ایف آئی آر کٹوانے کے خواہش مند ہیں۔