پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

ایک اور چینی ڈاکٹر کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سی ٹی ڈی نے حیدرآباد میں چینی ڈاکٹر کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔سی ٹی ڈی نے کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے رکن کو گرفتار کر لیا جس پر کراچی کی طرز پر حیدرآباد

میں بھی چینی ڈاکٹر کو ٹارگٹ کرنے کی سازش کا الزام ہے۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گلستان جوہر میں کامران چورنگی کے قریب کارروائی کرکے کالعدم دہشتگرد تنظیم ایس آر اے کے رکن محمد افضل لنڈ عرف عافی کو گرفتار کیا گیا ، ملزم کے قبضے سے ایک پستول اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ ترجمان کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ جرمنی میں جلاوطن تنظیم کے سربراہ ذوالفقار خاصخیلی عرف سفیر سے براہ راست رابطے میں ہے، ملزم کے مطابق خاصخیلی اس کی مالی معاونت کر رہا ہے، ملزم کے بھیجے گئے پیسوں سے موٹر سائیکل اور اسلحہ خریدا ہے۔ ملزم نے بتایا کہ ذوالفقار خاصخیلی نے اسے حیدرآباد میں چینی ڈینٹل کلینک کے ڈاکٹر کو قتل کرنے کا ٹارگٹ دیا تھا جس کی ملزم نے ریکی بھی مکمل کر لی تھی تاہم منصوبے پر عمل درآمد کرنے سے پہلے ہی اسے گرفتار کر لیا گیا۔ترجمان سی ٹی ڈی نے کہا کہ گرفتار ملزم کراچی صدر میں چینی ڈینٹل کلینک پر ٹارگٹڈ کارروائی کرنے والے ملزمان کا ساتھی ہے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…