منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

لاہور میں پیشہ ور بھکاریوں کے بھیس میں جرائم پیشہ افراد کے مجرمانہ کاروائیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)لاہور میں پیشہ ور بھکاریوں کے بھیس میں جرائم پیشہ افراد کے مجرمانہ کاروائیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ اس حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ لاہور پولیس کا پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف آپریشن جاری۔

گزشتہ ماہ 354 پیشہ وربھکاریوں کو گرفتار کر کے مقدمات درج کیے گئے ۔ گرفتار بھکاریوں میں 349مرد،05 خواتین بھکاری شامل ہیں ۔رواں سال اب تک3781پیشہ ور بھکاری گرفتار،3723 مقدمات درج ہوئے ، گرفتار گداگروں میں 3618مرد،150خواتین اور ان کے 13 سہولت کا شامل ہیں ۔سٹی ڈویژن پولیس نے 793، صدر ڈویژن703،ماڈل ٹان ڈویژن پولیس نے 678بھکاری گرفتار کئے،کینٹ ڈویژن پولیس نے 633، اقبال ٹان ڈویژن547، سول لائنز ڈویژن پولیس نے427 گداگر گرفتار کئے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ پیشہ ور بھکاریوں کے بھیس میں جرائم پیشہ افراد مجرمانہ کاروائیوں میں ملوث پائے گئے، شاہرائوں پر بھیک مانگنے والے مانگنے والے بچوں کوچائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے حوالے کیا گیا، لاہور پولیس،چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور سوشل ویلفیئرز کی مشترکہ ٹیموں کی کاروائیاں جاری ہیں، ڈویژنل ایس پیز اپنے علاقوں سے بھکاری مافیا کا تدارک کریں۔غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ بچوں کو اس گھنانے دھند ے میں ملوث کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، شاہراہوں،چوراہوں اہم مقامات پر ڈیرے ڈالنے والے بھکاریوں کے خلاف موثر کارروائیاں کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…