منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پی ٹی آئی لیڈروں کی ڈی پی لگا کر درجنوں افراد سے فراڈ کا انکشاف

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے ایک فراڈیے نے سندھ کے غریب افراد کو یوتھ افیئر کے دفتر میں نوکری دلوانے کی لالچ دے کر لاکھوں روپے اینٹھ لیے۔ اس فراڈ سے درجنوں افراد شکار ہوئے۔ روزنامہ جنگ میں اسد ابن حسن کی خبر کے مطابق مذکورہ فراڈیا (میر او شاق علی شیخ)

کا شناختی کارڈ لاڑکانہ سے جاری ہوا جس پر عارضی پتہ اسلام آباد کا ہے اور مستقل پتہ لاڑکانہ کا ہے۔دستاویزات کے مطابق مذکورہ شخص اپنے آپ کو پاکستان تحریک انصاف سے بہت قریب ظاہر کرتا ہے۔ وہ جب اپنے شکار سے بات کرتا تو اس کے موبائل واٹس ایپ پر پارٹی کے لیڈران کے ساتھ کھینچی گئی فوٹو کی ڈی پی ظاہر ہوتی تھی۔اس حوالے سے سندھ کے وزیر برائے یوتھ افیئرز کے پی ایس، سندھ یوتھ افیئرز سیکریٹریٹ اور اسلام آباد سیکرٹریٹ میں جبکہ سندھ میں اسی حوالے سےتعنیات ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر سے بھی رابطے ہوئے سب نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے اس نام کے شخص کا ادارے سے تعلق حوالے سے قطعی انکار کیا۔ تاہم اوشاق سے اس کے نارمل موبائل نمبر پر متعدد بار فون کیے گئے اس کو واٹس ایپ پر بھی کال اور میسج کیا گیا کہ” آیا وہ سندھ یوتھ افیئرز کا فوکل پرسن ہے”۔ میسج پڑھنے کے باوجود نہ اس نے میسج کا جواب دیا اور نہ ہی کال بیک کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…