اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروانے یا اسے منظور کروانے کا موقع گنوا دیا ہے، روزنامہ جنگ میں صالح ظافر کی خبر کے مطابق صدر مملکت وزیر اعظم سے قومی اسمبلی کے آج جمعرات سے شروع ہونے والے اجلاس سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کا نہیں کہیں گے۔ پی ٹی آئی کے کچھ اعلیٰ عہدیداروں نے خاموشی سے صدر مملکت کو تجویز دی تھی کہ وہ وزیراعظم سے آئین کے آرٹیکل 91 کے تحت اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کا کہیں۔ اگر پی ٹی آئی پارلیمنٹ سے باہر رہنے کا فیصلہ نہیں کرتی تو اس کے پاس موجودہ حکومت کو گھر بھیجنے کا نادر موقع ہوتا اور وہ حکمران اتحاد میں موجود تناو سے سیاسی فائدہ اٹھانے میں کامیاب رہتی۔