جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

شہید ارشد شریف کی والدہ نے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ دیا

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) شہید ارشد شریف کی والدہ نے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ کر ہائی پاورجوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق شہیدارشدشریف کی والدہ نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمرعطابندیال کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ میرے بیٹے کی شہادت کیخلاف حکومت

کے ظالمانہ اقدامات کا نوٹس لیں، مجھے اور ارشد شریف کے یتیم بچوں کو انصاف دلائیں۔ارشد شریف کی والدہ نے خط میں کہا کہ ارشدشریف نے آپ کو بھی خط میں لکھا تھا اور بتایا تھا کہ زندگی کو خطرہ ہے، ملک بھرمیں متعدد جھوٹے مقدمات بنائے گئے، ارشد نے خط میں بتایا تھا کہ اس کیخلاف بغاوت کے متعدد جھوٹے مقدمے بنائے گئے۔خط میں کہا گیا ہے کہ حکومتی اقدامات کی وجہ سے ارشد شریف کو دبئی میں پناہ لینا پڑی تھی، ارشد شریف کے دبئی پہنچنے پراطمینان تھا کہ وہ جھوٹے مقدمات سے محفوظ ہوگیا لیکن موجودہ حکومت نے دبئی انتظامیہ پر دبا ڈالاجس کی وجہ سے ارشد کو وہاں سے جانا پڑا۔والدہ نے بتایا کہ ارشد شریف سے کہا گیا تھا کہ فوری دبئی چھوڑ دو ورنہ حکومت پاکستان کے حوالے کیا جائے گا، دبئی چھوڑنے کے بعد ارشد شریف کینیا چلا گیا جہاں 2ماہ کے بعد اس کا قتل ہوگیا۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ حقیقی وجوہات چھپائی گئیں جن کو منظرعام پر لانا ناگزیر ہے، ارشد شریف کی شہادت پر کینیائی پولیس نے بھی 4،3مرتبہ بیان تبدیل کیا۔انہوں نے کہا کہ تحقیقاتی کمیٹی کے کینیا پہنچنے سے پہلے ہی وفاقی وزراء نے من گھڑت بیانات دیئے، وفاقی وزرا ء کے من گھڑت اور جھوٹے بیانات میڈیا ریکارڈ پر موجودہیں۔ارشد شریف کی والدہ نے کہاہے کہ وزیراعظم نے اعلان کیاکہ تحقیقات کیلئے ہائی پاور جوڈیشل کمیشن بنائیں گے اور حکومت اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط لکھے گی، لیکن وزیراعظم کے اعلان کے برعکس ریٹائرڈ جج شکور پراچہ کی سربراہی میں کمیشن بنا دیا گیا۔

انھوں نے خط میں کہ ا ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں کمیشن میں وفاق کے 2افسران شامل کر دیئے گئے، اس قسم کے تحقیقاتی کمیشن سے حکومت کی بدنیتی واضح ہوتی ہے۔ارشد شریف کی والدہ نے کہا ہے کہ ارشد شریف کیس میں ناانصافی کی جارہی ہے جسے چیف جسٹس ہی روک سکتے ہیں، شہید ارشد شریف کو پاکستان کی اعلی عدلیہ سے ہی انصاف مل سکتا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس نوٹس لیں اور ہائی پاور جوڈیشل کمیشن تشکیل دیں، اعلی عدلیہ کا ہائی پاورڈ جوڈیشل کمیشن ہی ارشد اور صحافی برادری کو مطمئن کرسکتاہے، چیف جسٹس آف پاکستان کے بعد اپنا مقدمہ اللہ کی عدالت میں رکھتی ہوں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…