جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

ارشد شریف قتل کیس اے آر وائی کے سی ای او سلمان اقبال کا پاکستان آنے سے انکار

datetime 29  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ٗ این این آئی)نیوز چینل اے آر وائی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان اقبال نے ارشد شریف کیس کی تحقیقات میں مدد دینے کیلئے پاکستان آنے سے انکار کردیا ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ کہا جارہا ہے کہ مجھے ارشد شریف کی موت کی تحقیقات میں شامل ہونا چاہئے۔

سلمان اقبال نے کہا کہ انہیں مسلم ن کی حکومت میں آزاد تفتیش پر یقین نہیں ہے لیکن اس سلسلے میں ان سے جو سوال پوچھے جائیں گے وہ ان کا جواب ضرور دیں گے ۔سلمان اقبال نے مطالبہ کیا کہ ارشد شریف کیس کی تحقیقات کی نگرانی اقوام متحدہ کا انسانی حقوق کا دفتر کرے تو اسے ان کا مکمل تعاون حاصل ہوگا ۔سلمان اقبال نے اعتراف کیا کہ ان کے دفتر نے بیرون ملک جانے میں ارشد شریف کی مدد کی،کیا ایک دوست کی مدد کرنا جرم ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ میرا ارشد شریف کے قتل میں کوئی ہاتھ نہیں ہے ۔
دوسری جانب کینیا میں قتل کیے جانے والے پاکستانی صحافی ارشد شریف کے ساتھ موجود خرم اور وقار کراچی کے رہائشی نکلے۔ڈیفنس میں واقع گھر پر صرف چوکیدار موجود ہے جس نے بتایا کہ مالک افضال احمد نے کسی کو بھی کچھ بتانے سے منع کیا ہے اور گھر میں اس وقت کوئی موجود نہیں ہے۔چوکیدار نے بتایا کہ وقار اور خرم کے والد افضال احمد فیملی کو لیکر یہاں سے چلے گئے ہیں، وقار اور خرم دونوں بیرون ملک ہیں جبکہ دونوں کافی عرصہ پہلے گھر آئے تھے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…