بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

شاہین کی ’یارکر‘ نے افغان بیٹر کے پاؤں کو کتنا نقصان پہنچایا؟افغان کرکٹ بورڈ نے بتادیا

datetime 20  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسبین( این این آئی) فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے یارکر سے زخمی ہونے والے افغان اوپنر رحمان اللہ گرباز کے حوالے سے افغانستان کرکٹ بورڈ نے بیان جاری کردیا۔افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق اوپنر رحمان اللہ گرباز کے تمام ٹیسٹ کلیئر ہیں اور انہیں ڈاکٹرز نے صحت مند

قرار دیا ہے جبکہ ان کے پائوں کی کوئی ہڈی فریکچر نہیں ہوئی ہے اور توقع ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ورلڈکپ اوپننگ میچ میں کرکٹر دستیاب ہوں گے۔قبل ازیں دو روز قبل کھیلے گئے وارم اپ میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے رحمان اللہ گرباز کو یارکر کروایا تھا جو بیٹر کے پائوں میں لگا تھا جس کے باعث انہیں فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔افغان کرکٹر کے علاج کے لیے فزیو فوری طور پر گرائونڈ میں آئے تھے تاہم گرباز کو چلنے میں مشکل درپیش تھی جس کے باعث انہیں متبادل فیلڈر نے میدان سے باہر لے جایا گیا۔بارش سے متاثرہ میچ کے اختتام پر شاہین آفریدی افغان بیٹر کی خیریت دریافت کرنے ڈریسنگ روم بھی گئے تھے۔واضح رہے کہ وارم اپ میچ میں افغانستان پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 154رنز بنائے تھے جبکہ شاہین آفریدی اور حارث رف نے 2،2وکٹیں حاصل کی تھیں۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے اوپنرز نے 2.2اوورز میں 19رنز بنائے تھے تاہم مسلسل بارش کی وجہ سے کھیل روک دیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…