عمران خان یا اسکے کسی نمائندے سے خفیہ مذاکرات نہیں ہو رہے، نواز شریف کا لندن سے اہم بیان سامنے آگیا

20  اکتوبر‬‮  2022

لندن/اسلام آباد( آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے عمران خان یا اس کے کسی بھی نمائندے سے خفیہ مذاکرات کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ بیک ڈور رابطوں پر یقین نہیں رکھتے جو شخص ہمیں ہر وقت چور اور ڈاکو کہتا ہے اس کے ساتھ کون بیٹھنا پسند کرے گا ،اس فتنہ خان نے تو ملک تباہ کر دیا ،اب وزیر خزانہ اسحاق ڈار معاشی بحالی کے لئے کام کررہے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے ان خیالات کا اظہار سینیٹر پرویز رشید سمیت مختلف ن لیگ کے رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے ان سے ملاقات کی ۔ذرائع کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ عمران خان کا یہ دعوی جھوٹ اور حقیقت کے برعکس ہے کہ ان کے ساتھ کوئی بیک ڈور مذاکرات ہو رہے ہیں ،حکومت یا ان کے ساتھ کوئی خفیہ بات چیت نہیں ہو رہی اور نہ ہی وہ اس پر یقین رکھتے ہیں جہاں تک عام انتخابات کا تعلق تو وہ آئندہ سال ہی ہوں گے ،نواز شریف نے کہا کہ وہ اتحادی جماعتوں کے سربراہوں سے رابطوں میں رہتے ہیں اور ملکی سیاسی ،معاشی صورت حال پر گفتگو ہوتی رہتی ہے ،ہم نے مشکل وقت میں حکومت سنبھالی ،مقصد صرف ریاست اور ملک کو بچانا تھا ہم نے ڈوبتی معیشت کو سہارا دیا اور ابھی اسحاق ڈار اور حکومت سے کہا ہے کہ وہ عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات اٹھائیں کیونکہ مہنگائی کی وجہ سے عوام بہت تنگ ہیں ،ذرائع کے مطابق نواز شریف نے واضح کیا کہ عمران خان نے اس ملک کا بیڑا غرق کر دیا اب وہ لانگ مارچ کے ذریعے فتنہ اور فساد پھیلانا چاہتا ہے جس کی اسے اجازت نہیں دی جاسکتی ہے اور ملک میں امن وامان کی صورت حال کو یقینی بنایا جائیگا ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…