اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چینی کی انٹرنیشنل مارکیٹ کریش کر گئی‘ عالمی منڈی میں چینی کی فی ٹن قیمت 600ڈالر سے گر کر550ڈالر تک آ گئی۔ روزنامہ جنگ میں حنیف خالد کی خبر کے مطابق شوگر بزنس مینوں کے مطابق آنے والے ہفتوں میں عالمی منڈی میں چینی کی قیمتیں تیزی سے گریں گی کیونکہ پہلے بھارت اور پھر برازیل کی چینی عالمی منڈی میں پہنچنے لگے گی جبکہ پاکستان کے پاس بھی نئے کرشنگ سیزن کی چینی 25نومبر کو جب آنا شروع ہو گی تو اُس وقت ملک میں چینی کا سٹاک ایک ملین ٹن کے لگ بھگ موجود ہو گا۔ پاکستان میں نیا کرشنگ سیزن نومبر کے تیسرے ہفتے میں شروع ہو جائیگا جس کی چینی 25نومبر تک اوپن مارکیٹ میں دستیاب ہو گی۔ نئے کرشنگ سیزن میں گزشتہ کرشنگ سیزن کے مقابلے میں آٹھ سے دس فیصد زیادہ تقریباً 86لاکھ ٹن چینی بنے گی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں