پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان کا ایٹمی پروگرام کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں ، نوازشریف کا جوبائیڈن کے بیان پر ردِ عمل

datetime 15  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن،اسلام آباد (این این آئی، آن لائن)پاکستان مسلم لیگ کے قائدسابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے، ہمارا ایٹمی پروگرام کسی بھی ملک کیلئے خطرہ نہیں ۔سابق وزیر اعظم نواز شریف نے سوشل میڈیا پر امریکی صدر جوبائیڈن کے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ نواز شریف نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے ۔

جو بین الاقوامی قوانین اور طریقوں کا احترام کرتے ہوئے اپنے قومی مفادات کا تحفظ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔میاں محمد نواز شریف نے لکھا کہ تمام آزاد ریاستوں کی طرح، پاکستان اپنی خود مختاری، خود مختار ریاست اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کا حق محفوظ رکھتا ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے الزام عائد کیا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے قاعدہ وہے امریکی صدر نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ پاکستان خطرناک ترین ممالک میں سے ایک ہے۔دوسری جانب تحریک انصاف نے امریکی صدرکی جانب سے ہرزہ سرائی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جوبائیڈ ن سے بیان واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔فواد چوہدری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن امریکی عوام میں گرتی ہوئی ساکھ سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں،جو بائیڈن پاکستان کے بارے میں غیر ذمہ دارانہ بیانات فوراً واپس لیں، ہماری موجودہ لیڈرشپ کمزور ہوسکتی ہے لیکن عوام کمزورنہیں۔

دوسری جانب سے شیریں مزاری نے امریکی صدر کو اپنی ٹوئٹ میں ٹیگ کر کر کے کہا کہ دنیا کے لیے اصل خطرہ امریکا کا جوہری پروگرام ہے کیونکہ آپ کا اپنے ہتھیاروں پرکنٹرول نہیں،انہوں نے کہا کہ 2007 میں 6 زندہ جوہری بم لاد کر B52 طیارہ پروازبھرتا ہے جس کی گھنٹوں کوئی خبرنہیں ہوتی،ان کا کہنا تھا کہ جوہری صلاحیت سے لیس غیرذمہ دارسپرپاور جو مداخلت سے حکومتوں کی تبدیلی کا رجحان رکھتی ہے سمندر کو فوجوں سے بھررہی ہے۔

قیدیوں پروحشت کی داستانیں گوانتانا موبے، ابوغریب اور بگرام تک دراز ہیں، آپ کے تو شہری تک محفوظ نہیں جنہیں آئے روز کوئی بندوق برداربھون ڈالتا ہے، بائیڈن صاحب، کچھ شرم کیجئے!بعدازاں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کا پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے حوالے سے غیر ذمدارانہ بیان ان کی امریکی عوام میں دن بدن گرتی ہوئی مقبولیت سے توجہ ہٹانے کا شوشہ ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت آپ کی غلام ہوگی پاکستانی عوام آپ کے غلام نہیں ہیں۔ی۴

موضوعات:



کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…