ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

نواز شریف کا آصف زرداری کو فون کیا بات چیت ہوئی؟تفصیلات آگئیں

datetime 15  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن) مسلم لیگ( ن) کے قائد نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابط ہوا ہے ۔ذرائع ن لیگ کے مطابق نواز شریف نے آصف زرداری سے ان کی صحت بارے دریافت کیا اورسابق صدر کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جس پر آصف زرداری نے نواز شریف کا شکریہ ادا کیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی ہوا جبکہ عمران خان کے لانگ مارچ سمیت امن وامان کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔دونوں رہنمائوں کا اس بیان پر اتفاق تھا کہ احتجاج کسی بھی سیاسی جماعت کا حق مگر قانون کسی کو ہاتھ میں نہیں لینے دینگے۔ نواز شریف نے کہا کہ انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کو بھی ہدایت کی ہے کہ حکومت فتنہ و فساد پھیلانے والے عناصر سے سختی سے نمٹے، عمران نیازی جن عزائم کے ساتھ اسلام آباد پر چڑحائی کرنا چاہتا ہے اس کی اجازت نہیں دی جاسکتی ،سابق صدر نے کہا کہ عمران خان حکومت سے نکلنے کے بعد ریاستی اداروں پر مسلسل حملہ آور ہے اس کا لاڈ پن ختم ہوچکا ہے اور اب یہ جتھے لیکر حملہ اور ہواتو قانون کے مطابق اس سے سختی سے نمٹا جائے گا کیونکہ ملک اس وقت کسی عدم استحکام کامتحمل نہیں ہو سکتا، سندھ اور بلوچستان سیلاب میں ڈوبے ہوئے ہیں وہاں کے لوگوں کی مدد کرنے کی بجائے عمران حکومت گرانا چاہتا ہے، دونوں رہنمائوں کا اس بات پر اتفاق تھا کہ الیکشن مقررہ وقت پر ہونگے اس حوالے سے کسی قسم کا کوئی دباو قبول نہیں کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…