پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستانی نژاد کرکٹر کو نسل پرستی کے الزامات کے بعد دھمکیاں، برطانیہ چھوڑنے پر مجبور

datetime 14  اکتوبر‬‮  2022 |

لندن (این این آئی)پاکستان نژاد کرکٹر عظیم رفیق کی جانب سے نسل پرستی کے الزامات پر انگلینڈ کی کرکٹ میں بھونچال آیا اور اب وہ اپنے خاندان کو مزید بدسلوکی اور خوف سے بچانے کیلئے برطانیہ چھوڑ نے پر مجبور ہیں ۔ غیر ملکی میڈیا نے میگزین کرکٹ کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عظیم رفیق نسل پرستی کے

الزامات کے نتیجے میں پیش آنے والے سلوک کے بعد خاندان سمیت برطانیہ چھوڑ رہے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستانی نژاد کھلاڑی عظیم رفیق مستقبل قریب میں اپنی اہلیہ، بچوں اور والدین کے ہمراہ ملک چھوڑنے والے ہیں، جنہوں نے انگلینڈ کی انڈر-19 ٹیم کی قیادت بھی کی تھی۔خیال رہے کہ عظیم رفیق نے یارکشائر کی جانب سے دو مرتبہ کھیلنے کے حوالے سے ستمبر 2020 میں پہلی مرتبہ نسل پرستی اور ہراساں کیے جانے کے الزامات عائد کیے تھے۔ان الزامات کے بعد ٹیم کی سینئر انتظامیہ اور کوچنگ اسٹاف کو برطرف کردیا گیا تھا اور بڑے پیمانے پر کارروائی کی گئی تھی۔انگلینڈ کی انڈر-19 ٹیم کے سابق کپتان 31 سالہ عظیم رفیق گزشتہ برس نومبر میں ایوان کی کمیٹی میں پیش ہوئے تھے اور ان کے ساتھ ہونے والے سلوک پر بیان دیا تھا۔انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے تفتیش کے بعد جون 2022 میں کلب اور کلب سے جڑے کئی عہدیداروں پر فرد جرم عائد کردی گئی تھی، بورڈ کی گورننگ باڈی نے کانٹی کی جانب سے نسل پرستی کے الزامات سے نمٹنے کیے جانے والے اقدامات کی تفتیش کی تھی۔عظیم رفیق نے اس سے قبل کہا تھا کہ کلب پر نسل پرستی کا بیان دینے کے بعد سے ان کے خاندان کو دھمکیوں، حملوں اور ہراسانی کا سامنا ہے۔میگزین کی رپورٹ میں کرکٹر کو آن لائن اور براہ راست دی جانے والی دھمکیوں کا حوالہ دیا ہے۔رپورٹ میں ایک واقعے کا حوالہ دیا گیا ہے

جو ان کے والدین کے گارڈن میں ایک آدمی کو مشتبہ انداز میں دکھا گیا اور واقعے کو وہاں نصب سی سی ٹی وی نے محفوظ کرلیا۔اسی طرح ایک اور موقع پر ماسک پہنا ہوا ایک مشکوک شخص کو ان کے گھر کے قریب دکھا گیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر میگزین کرکٹر کے لنک ساتھ مختصر پیغام میں کہا کہ حقیقت کھل کر سامنے آرہی ہے۔رواں ہفتے کے اوائل میں

کرکٹ ڈسپلن کمیشن (سی ڈی سی)نے نسل پرستی طرز کی تاریخی سوشل میڈیا پوسٹس پر عظیم رفیق سمیت موجودہ اور سابق 5 کھلاڑیوں کو خبردار کیا تھا۔رپورٹ کے مطابق پانچوں کھلاڑیوں نے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات کے حوالے سے اپنی غلطی کا اعتراف کیا تھا۔عظیم رفیق نے اس سے قبل اس طرح کی پوسٹس پر معذرت کی تھی تاہم اس حوالے سے ڈسپلنری کارروائی کے اعلان کے بعد دوبارہ معذرت کی تھی۔

موضوعات:



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…