اسلام آباد (این این آئی)سال 2020 میں سی پیک منصوبے کے سپورٹ پراجیکٹ سے قومی خزانے کو 73 کروڑ روپے کا نقصان پہنچا۔ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ نے سابق حکومت میں پراجیکٹ اہداف حاصل کرنے میں ناکامی کا کچا چٹھا کھول دیا۔نجی ٹی وی نے موصول سرکاری دستاویزات کے حوالے سے بتایا کہ
چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کے سپورٹ پراجیکٹ سے 2020 میں قومی خزانے کو 73 کروڑ روپے کا نقصان پہنچا۔سرکاری دستاویزت کے مطابق سی پیک سپورٹ پراجیکٹ اہداف حاصل کرنے میں مکمل ناکام رہا، تمام نقصان سابقہ حکومت (پی ٹی آئی دور) میں ہوا۔آڈیٹر جنرل نے اپنی رپورٹ میں سفارش کی کہ سی پیک منصوبے کا سپورٹ پراجیکٹ فورا بند کردینا چاہئے، منصوبے کے سپورٹ پراجیکٹ کیلئے فنڈز پر اکتوبر 2020 میں نظرثانی کی گئی اور بتایا گیا کہ پراجیکٹ کے ملازمین منصوبے کے اصل مقاصد پر کام نہیں کررہے۔رپورٹ کے مطابق تجویز دی گئی کہ پراجیکٹ کو بند کریں تاکہ مزید قومی خزانے کا نقصان نہ ہو۔دستاویزات کے مطابق سپورٹ پراجیکٹ کا مقصد چین پاکستان اقتصادی راہداری کے جاری منصوبوں کی دیکھ بھال اور وقت پر مکمل کرانا تھا۔ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ نے سابق حکومت میں پراجیکٹ اہداف حاصل کرنے میں ناکامی کا کچا چٹھا کھول دیا۔نجی ٹی وی نے موصول سرکاری دستاویزات کے حوالے سے بتایا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کے سپورٹ پراجیکٹ سے 2020 میں قومی خزانے کو 73 کروڑ روپے کا نقصان پہنچا۔