بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

عمران حکومت بارودی سرنگیں بچھا کر گئی، مسائل 6 ماہ میں حل نہیں ہونگے، اسحاق ڈار نے ہاتھ کھڑے کر دیے

datetime 12  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن ٗاسلام آباد(این این آئی)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے واضح کیا ہے کہ پچھلے چار سال کے پیدا کردہ مسائل 6 ماہ میں حل نہیں ہوں گے۔ ایک انٹرویو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پی ٹی آئی کو احتجاج کے لیے ریڈ زون میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ملک سیلاب میں ڈوبا ہے اور عمران خان کو سیاست کی پڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت جاتے جاتے بارودی سرنگیں بچھا کرگئی ہے، پچھلے 4 سال کے پیدا کردہ مسائل 6 ماہ میں حل نہیں ہوں گے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ وہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے ساتھ سالانہ میٹنگ کے لیے جارہے ہیں، آئی ایم ایف پروگرام مکمل کرنے کے بعد اسے خیرباد کہہ دیں گے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان پیرس کلب نہیں جائے گا۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی اثاثہ جات ریفرنس میں حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی گئی۔بدھ کو احتساب عدالت میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی، جس میں وکیل کی جانب سے استدعا کی گئی کہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف کے ساتھ میٹنگ میں شرکت کے لیے امریکا گئے ہیں، اسحاق ڈار کو آج کی پیشی سے معافی دی جائے۔عدالت نے اسحاق ڈار کی جانب سے 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔ احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 9 نومبر تک ملتوی کردی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…