پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

برطانیہ کا پاکستان سول ایوی ایشن پر فضائی پابندیاں ختم کرنے سے انکار

datetime 7  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)برطانیہ نے پاکستان سول ایوی ایشن پر فضائی پابندیاں ختم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلائٹ اسٹینڈرز، سیفٹی سے متعلق سی اے اے اقدامات کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ نے پاکستان پر پابندی سے متعلق سول ایوی ایشن کوآگاہ کرتے ہوئے فضائی پابندیاں

ختم کرنے سے انکار کردیا۔برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کے ائیر سیفٹی یونٹ نے سول ایوایشن اتھارٹی کو مراسلہ لکھا، جس میں فلائیٹ سیفٹی سے متعلق سی اے اے اقدامات پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ ڈی ٹی ایف نے فلائٹ اسٹینڈرز، سیفٹی سے متعلق سی اے اے اقدامات کو غیر تسلی بخش قرار دیا ہے۔ڈی ٹی ایف کا موقف ہے کہ پاکستان میں لائسنسنگ کے معاملات اور ہوابازی پر قانونی سازی کے باوجود پیش رفت نا ہونے کی وجہ سے پابندی ختم نہیں کی جاسکتی۔ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن کا اکائونٹ آڈٹ کلیئر اور اسکور 2011 کے آڈٹ کے مقابلے میں کم ہے، اکائونٹ آڈٹ اسکوری کمی ریگولیشن کا معیار گرنے کی نشاندہی کر تا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ سی اے اے نے 2020 نظام میں بہتری کے شواہد نہیں دیئے اور اب تک پاکستان سول ایویشن تاحال کوئی مربوط فلائٹ سیفٹی نظام قائم نہیں کر پایا۔سول ایوی ایشن نے برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کے مراسلے کے جواب میں خط لکھا کہ سول ایوی ایشن سے متعلق اٹھائے گئے سوالات کا تفصیلی جواب دے دیا۔ذرائع نے بتایاکہ ایوی ایشن ڈویژن اور سول ایوی ایشن کا معاملہ سفارتی سطح پر اٹھانے پر غور کیا گیا ہے۔ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق تمام خودمختار ریاستوں کو اپنے ضوابط کے تحت جائزہ لینے کا حق حاصل ہے، اکانٹ آڈٹ رپورٹ کی برطانوی ڈی ایف ٹی اور یورپی کمیشن کو فراہم کر دیں۔ترجمان نے بتایاکہ برطانیہ اور یورپی کمیشن قواعد و ضوابط کی روشنی میں مسائل کو حل کرنے کے لیے سول ایوی ایشن کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان سول ایوی ایشن نے یو کے اور یورپی کمیشن کو جائزہ کے لیے بڑی مقدار میں دستاویزات فراہم کی ہیں، یورپی کمیشن کے ساتھ 25 اکتوبر کو میٹنگ طے ہے۔ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق یو کے ڈی ایف ٹی نے سی اے اے کو جلد میٹنگ کی یقین دہانی کرادی،ملاقات اکتوبر،نومبر میں متوقع ہے اور برطانیہ اور یورپی کمیشن کے ساتھ جلد از جلد مسائل کے حل کے بارے میں پر امید ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ یورپی کمیشن 2023 کی پہلی سہ ماہی میں دورہ پاکستان کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…