اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

ڈالر کی صحیح قیمت 200 روپے سے کم ہے،ابھی ڈنڈا تو چلایا ہی نہیں، ڈالر کے ریٹ مارکیٹ خود ٹھیک کررہی ہے، اسحاق ڈار

datetime 6  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ برآمدی شعبے کے لیے بجلی کا نرخ 20 روپے فی یونٹ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،ابھی تو ڈنڈا چلایا ہی نہیں اور ڈالر کے ریٹ مارکیٹ میں خود ٹھیک ہوگئے، امریکی کرنسی کی صحیح قیمت 200 روپے سے کم ہے۔ ان خیالات کا اظہا رانہوں نے

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن سے کامیاب مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ایکسپورٹرز کے ساتھ مذاکرات ہوئے ایکسپورٹ انڈسٹری کو دو ماہ 9 سینٹ پربجلی دی گئی جس کی وجہ سے ایکسپورٹرز نے 12 فیصد سے زائد کی شرح سے برآمدات بڑھائیں۔ برآمدی شعبے کے لیے بجلی کا نرخ 20 روپے فی یونٹ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بر آمدات میں اضافے کی اشد ضرورت ہے، یہ کام کرنیکاوقت ہے،معاشی ترقی کیلئے مل کر کام کرنا ہو گا، حکومت 19 روپے 99 پیسے فی یونٹ کے حساب سے ایکسپورٹرز کو بجلی فراہم کریگی ہرچیز10دن کیاندردرست نہیں ہوسکتی ہم ہر چیز کا بندوبست کر رہے۔انہوں نے کہا روپے کو مارکیٹ بیس ہم نے کہا تھا، مگر اسکا مطلب یہ نہیں کہ اپنی کرنسی کو کھلا چھوڑ دیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے جب لندن سے روانگی اختیار کی تو کرنسی مارکیٹ میں مثبت تبدیلی نظر آئی جبکہ اب تک میری جانب سے کوئی ہدایت بھی جاری نہیں کی گئی اور نہ ہی ڈنڈا اٹھایا ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈالر کی قیمت کم ہونے سے پاکستان کے بیرونی قرض مین 26 سو ارب روپے کمی آئی ہے۔ بس ٹی وی دیکھ رہا اور شاباش دے رہا ہوں، چیزیں خودہی ہورہی ہیں، وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ ڈالر کی صحیح قیمت 200 روپے سے کم ہے، کرنسی ریٹ میں ہیر پھیر کرنے والے نجی بینکوں کے خلاف تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کارروائی کی جائے گی۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ میری آج تک کی تنخوا ہ کسی اسپتال یا رفاعی ادارے کو جاتی ہے میں نے ایک پیسہ بھی وصول نہیں کیا،ایک سوال پر وزیر خزانہ نے کہا اس پیکیج پرآئی ایم ایف کواعتمادمیں لینے کی ضرورت نہیں اس پیکیج کی مالی گنجائش موجودہے میں نے گنجائش پیدا کی ہے آئی ایم ایف کیساتھ ملاقاتوں کیلئے پیرکوروانہ ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…