ہفتہ‬‮ ، 13 دسمبر‬‮ 2025 

نجی شعبے کو دی گئی ریل کار ٹرینوں کے کرائے بھی بڑھا دیئے گئے

datetime 6  اکتوبر‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی) محکمہ ریلویز کی جانب سے نجی شعبے کو دی گئی ریل کار ٹرینوں کے کرائے بھی بڑھا دیئے گئے ۔پرائیویٹ کنٹریکٹرز کی جانب سے کرایوں میں اضافہ کلو میٹر کے تناسب سے کیا گیا ہے۔ لاہور سے راولپنڈی کے درمیان اے سی پارلر کار کلاس کا کرایہ

1350روپے سے بڑھا کر 1800روپے کردیا گیا ہے،اے سی بزنس کلاس کا کرایہ1150سے بڑھا کر 1600 روپے ،اے سی سٹینڈر کا کرایہ1 ہزار روپے سے بڑھا کر1350روپے کردیا گیا ۔ لاہور سے راولپنڈی کے درمیان اکانومی کلاس کا کرایہ650روپے سے بڑھا کر850،لاہور سے جہلم کے درمیان اے سی پارلر کلاس کا کرایہ1450روپے،لاہور سے اے سی پارلر کا گجرات اور لالہ موسی کا کرایہ1250روپے ،لاہور سے لالہ موسی اور جہلم تک کا اے سی بزنس کلاس کا کرایہ اضافے سے1200 روپے ،لاہور سے وزیرآباد تک اے سی بزنس کلاس کا کرایہ750روپے ،لاہور سے لوئیر اے سی کلاس کا جہلم اسٹیشن تک کرایہ850 روپے ،لوئیر اے سی کلاس کا لالہ موسی اور گجرات سٹیشن تک کرایہ700 روپے ،لوئیر اے سی کلاس کا وزیر آباد اور گوجرانوالہ سٹیشن تک کا کرایہ 550روپے ،لاہور سے جہلم ریلوے اسٹیشن تک اکانومی کلاس کا کرایہ600روپے،لاہور سے لالہ موسی اور گجرات ریلوے اسٹیشن تک اکانومی کلاس کا کرایہ450،لاہور سے وزیرآباد ریلوے اسٹیشن تک کا کرایہ250روپے جبکہ لاہور سے گوجرانوالہ اسٹیشن تک اکانومی کلاس کا کرایہ اضافے کے بعد200روپے کردیا گیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…