اسٹارزبرگ (اے ایف پی) یورپی یونین کی پارلیمنٹ نے ایک نئے قانون کی منظوری دی ہے جس کے تحت تمام ا سمارٹ فون، ٹیبلٹس اور کیمروں کے لیے ایک ہی قسم کا چارجر لازمی ہوگا۔ایک ہی قسم کے یو ایس بی (سی ٹائپ) چارجر کو اسٹینڈرڈ قرار دینے والے قانون پر عمل در آمد سنہ 2024 کے اواخر میں ہوگا۔اس قانون کے حق میں یورپی یونین کی پارلیمنٹ کے 602 ارکان نے ووٹ دیے جبکہ 13 نے اس کی مخالفت کی۔قانون کے لاگو ہونے کے بعد بڑی ٹیکنالوجی کمپنی آئی فون کو اپنے لائٹننگ پورٹ چارجر کو ختم کرنا پڑے گا۔ یورپ میں سمارٹ فون بنانے والی زیادہ تر کمپنیاں پہلے ہی سٹینڈرڈ سی ٹائپ چارجر استعمال کر رہی ہیں۔اس قانون کے تحت لیپ ٹاپ بنانے والی کمپنیوں کو بھی سی ٹائپ چارجر متعارف کرانا ہوگا تاہم اس کے لیے اُن کو مزید مہلت دی گئی ہے اور وہ جنوری 2026 کے بعد اس پر عمل کرنے کی پابند ہوں گی۔