پاک انگلینڈ میچ کے دوران قذافی سٹیڈیم سے 2 مسلح افراد گرفتار 2 سب مشین گنز برآمد

4  اکتوبر‬‮  2022

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ٗ این این آئی)پاک انگلینڈ میچ کے دوران قذافی سٹیڈیم سے 2 مسلح افراد گرفتار ، 2 سب مشین گنز برآمد۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اتوار کو کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ کے دوران قذافی اسٹیڈیم کے گیٹ نمبر 14 سے 2 مسلح افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے 2 سب مشین گنز اور 2 سو سے زائد گولیاں برآمد کی گئیں ۔
پولیس کے مطابق دونوں ملزمان میں سے ایک کی ضمانت ہوگئی ہےجبکہ دوسرے سے تفتیش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان عمران اور عصمت اللہ کا تعلق بنوں سے ہے ۔ ملزمان ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد درانی کے ذاتی گارڈ بتائے جاتے ہیں ۔دوسری جانب پاک انگلینڈ سیریز کے اختتام پر پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے اردو میں ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا شاندار سیریز ہوئی ،انگلینڈ نے دل بھی جیت لیے ۔سوشل میڈیا پر اردو میں ویڈیو میں بیان جاری کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ کیا شاندار سیریز ہوئی ،انگلینڈ نے دل بھی جیت لیے اور کرکٹ بھی،17 سال بعد ان دونوں کے درمیان کرکٹ ہوئی۔انہوں نے کہا کہ پی سی بی اور پاکستانی قوم کا بہت شکریہ، امید ہے ایسی ہی مہمان نوازی ٹیسٹ سیریز میں بھی ہوگی ، پھر ملیں گے۔واضح رہے کہ اتوار کو 7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو باآسانی 67 رنز سے شکست دے کر سیریز 3-4 سے اپنے نام کرلی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…