اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی (ایس اے پی ایم) اور ممتاز آئینی ماہر عرفان قادر نے خبردار کیا ہے کہ جب تحقیقاتی اداروں کو پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو پکڑنے کی ضرورت ہو گی
تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا اور کسی کو پتہ نہیں چلے گا کہ وہ کیسے اور کہاں سے پکڑے گئے۔روزنامہ صالح ظافر کی خبر کے مطابق ایک پیغام میں عرفان قادر، جو کہ ملک کے اٹارنی جنرل رہ چکے ہیں اور وفاقی وزیر کا درجہ رکھتے ہیں، نے واضح کیا کہ حکومت کا عمران کو کسی کمزور کیس میں گرفتار کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ان کے وارنٹ گرفتاری کا حوالہ دیتے ہوئے عرفان قادر نے کہا کہ یہ وارنٹ مجسٹریٹ نے کیس میں پیش نہ ہونے پر جاری کیا ہے۔یہ سادہ سی بات ہے اور اس وجہ سے وہ آسانی سے ہائی کورٹ سے قبل از گرفتاری ضمانت حاصل کر سکتے ہیں۔عرفان قادر آج (پیر) اسلام آباد منتقل ہو رہے ہیں اور وہ پی ٹی آئی چیئرمین، ان کے ساتھیوں اور دیگر کے خلاف زیر التوا مقدمات کو دیکھیں گے جنہوں نے گھناؤنے جرم کیے ہیں لیکن گرفتاری سے بچ رہے ہیں