جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اقوام متحدہ کے امن مشن میں تعینات حوالدار دوران ڈیوٹی شہید

datetime 1  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آن لائن) عوامی جمہوریہ کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں فرائض کی انجام دہی کے دوران پاکستانی امن اہلکار حوالدار بابر صدیق جام شہادت نوش کرگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 30 ستمبر 2022 کو، بنیمالنج مسلح گروپ سے تعلق رکھنے والے اسلحہ سے لیس 6 حملہ آو ر کانگو منیبوے

میں واقع مستقل آپریشن بیس(پی او بی) میں اقوام متحدہ کی مہم کے تحت ہتھیار ڈالنے والوں کے بھیس میں داخل ہوئے۔ حوالدار بابر صدیق اعلانیہ ہتھیار ڈالنے والوں کی رجسٹریشن کیلئے انٹری پوائنٹ پر گارڈ کمانڈر کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ سب سے آگے آنیوالے حملہ آور نے چیک پوسٹ پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں حوالدار بابر کے سر پر گولی لگی۔ پاک فوج کے دستے نے فوری جوابی کارروائی کی۔ حوالدار بابر کو قریبی پاکستان آرمی میڈیکل ایڈ پوسٹ پر منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔شہید حوالدار بابر صدیق کا تعلق شکر گڑھ سے ہے اور انکی عمر 35 سال تھی۔ پسماندگان میں بیوہ،1 بیٹا اور ایک بیٹی چھوڑی ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ عالمی برادری کے ذمہ دار رکن کے طور پر اقوام متحدہ کے مختلف امن مشنز میں فعال تعاون کے ذریعے عالمی امن اور سلامتی کے نظریات کو عملی جامہ پہنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ہمارے امن دستے نے ہمیشہ اپنے آپ کو وقفے وقفے سے اور اگر ضرورت پڑی تو تنازعات سے متاثرہ علاقوں میں امن کی حفاظت کے چیلنجنگ کاموں کو انجام دینے میں ممتاز کیا ہے۔ عظیم قربانیاں دے رہے ہیں۔اب تک پاکستان کے 171 امن فوجیوں نے بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے اقوام متحدہ کے مختلف مشنز کے دوران اپنی جانیں قربان کی ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…