اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ کے رہنما اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تو میں نے ڈالر کے لئے ایکشن شروع ہی نہیں کیا، پچھلے 5 دن میں معیشت بہتری کی طرف جا رہی ہے، پچھلے 5 دن میں قرضوں میں بھی کمی ہوئی، پٹرولیم مصنوعات میں بھی عوام کوریلیف دیا ہے۔ آنے والے ہفتوں میں چیزیں مزید بہتر ہوں گی، اس وقت ایل سی رْکی ہوئی ہے، آنے والے دنوں میں ہر فیلڈ میں بہتری لائیں گے۔ پانچ دن میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوا رہا ہے۔وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ثابت ہوگیا تھا کہ سائفر کوئی سازش نہیں ہے، بدقسمتی ہے جب بھی ملک ٹیک آف کرتا ہے اس کی ٹانگوں کو کھینچ کر دھڑم سے گرادیا جاتا ہے۔