بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

وزیر اعظم نے اسحاق ڈار کو سینیٹ میں قائدِ ایوان نامزد کردیا

datetime 30  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ اسحق ڈار کو سینٹ میں قائد ایوان نامزد کردیا۔وزیر اعظم ہاؤس سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر خزانہ اسحق ڈار کو سینیٹ میں قائد ایوان نامزد کر رہے ہیں، جس کا اطلاق جمعہ سے ہی ہوگا۔

ذرائع نے کہا کہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ قائد ایوان سے مستعفی ہوجائیں گے۔پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف نے اسحق ڈار کو سینیٹ میں قائد ایوان نامزد کرنے کی منظوری دی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے اس حوالے سے سینیٹ سیکریٹریٹ کو سمری ارسال کردی ہے جو جلد ہی اسحق ڈار کا بطور قائد ایوان نوٹی فکیشن جاری کریں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے لندن میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کی سینئر قیادت بشمول وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی سربراہی میں اجلاس کے دوران مفتاح اسمعیل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا جس کے بعد نواز شریف نے اسحق ڈار کو بطور وزیر خزانہ نامزد کیا تھا۔بعد ازاں 26 ستمبر کو پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما اسحق ڈار 5 سال کے بعد لندن سے واپس پاکستان پہنچے تھے، جنہوں نے ملک کی معیشت بہتر کرنے کا عزم ظاہر کیا تھا۔وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ لندن سے اسلام آباد کے نورخان ایئربیس پہنچنے کے بعد اسحق ڈار نے کہا تھا کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے میں اپنے ملک میں واپس آیا ہوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…