اسلام آباد (این این آئی)نو منتخب وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بینکوں میں امپورٹرز کی ایل سی مارکیٹ ریٹ سے 5 سے 8 روپے فی ڈالر زائد کھولنے کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی اور کہا ہے کہ تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داران بینک افسران کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ذرائع کے مطابق بینکوں نے امپورٹرز کی ایل سیز مارکیٹ ریٹ سے 5 سے 8 روپے اوپرکھولیں، بینکوں کے اس اقدام سے کاروباری طبقے کو کروڑوں روپے اضافی ادائیگی کرنا پڑی۔ذرائع کے مطابق آٹھ بڑے کمرشل بینکوں نے ایل سی کھولنے کے لئے انٹر بینک ریٹ سے اضافی رقم وصول کی۔