مریم کے ایون فیلڈ ریفرنس میں بری ہونے پر لندن سے نواز شریف کا بیان بھی سامنے آگیا

29  ستمبر‬‮  2022

لندن،اسلام آباد(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم نواز شریف نے ایون فیلڈ ریفرنس میں بری ہونے پر اپنی صاحبزادی مریم نواز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ میرے اور مریم نواز کے خلاف مقدمات سیاسی تھے، مقدمات کا مقصد ہمیں سیاست سے باہر نکالنا تھا،اللہ نے جھوٹوں کو بے نقاب کیا، 2018 کے انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کے لیے عجلت میں سزا سنائی گئی۔

اپنے بیان میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے مریم نواز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کے خلاف مقدمات جھوٹے تھے، میرے اور مریم نواز کے خلاف مقدمات سیاسی تھے، مقدمات کا مقصد ہمیں سیاست سے باہر نکالنا تھا۔نواز شریف نے کہاکہ اللہ نے جھوٹوں کو بے نقاب کیا، 2018 کے انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کے لیے عجلت میں سزا سنائی گئی۔انہوںنے کہاکہ یہ چاہتے تھے کہ میں سزا سن کر پاکستان نہ آں، بیمار بیوی کو چھوڑ کر بیٹی کے ہمراہ گرفتاری دینے پاکستان پہنچا تھا۔علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے نوازشریف سے گفتگو میں کہا ہے کہ جلد اللہ تعالی آپ کو عزت سے واپس لے کرآئیگا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ فیصلے کے بعد مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے نوازشریف سے فون پر گفتگو کی۔مریم نواز نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نے آپ کوسرخروکیا، جلد اللہ تعالی آپ کو عزت سے واپس لے کرآئے گا۔مریم نواز نے کہاکہ فیصلہ سنا تو سب سے پہلے والد نواز شریف کی یادآئی،مریم نواز اللہ کا شکراداکرتی ہوں کہ نوازشریف کوسرخروکیا۔یاد رہے اسلام آباد ہائی کورٹ نے مریم نواز اور صفدر کی اپیلوں پر فیصلہ سناتے ہوئے ایون فیلڈریفرنس میں سزائوں کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔اسلام آبادہائیکورٹ نے مریم نواز ، صفدرکی بریت کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے دونوں کو باعزت بری کردیا۔خیال رہے احتساب عدالت نے مریم نواز کو 8 سال اور کیپٹن (ر)صفدر کو 1سال کی سزا سنائی تھی ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…