خور شید شاہ کے بھائی کو چیئرمین سکھر بورڈ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا

29  ستمبر‬‮  2022

خور شید شاہ کے بھائی کو چیئرمین سکھر بورڈ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔مجتبیٰ شاہ گزشتہ 12 برس سے چیئرمین سکھر تعلیمی بورڈ کے عہدے پر تعینات تھے۔

سکھر(این این آئی)پیپلز پارٹی کے سینئررہنمااور وفاقی وزیرسید خورشید احمد شاہ کے 70 سالہ بھائی سید مجتبیٰ شاہ کو چیئرمین سکھر تعلیمی بورڈ کے عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔سید مجتبیٰ شاہ گزشتہ 12 برس سے چیئرمین سکھر تعلیمی بورڈ کے عہدے پر تعینات تھے۔ محکمہ بورڈز و جامعات کے سیکرٹری مرید راہموں نے جمعرات کو بذریعہ نوٹیفکیشن انہیں بطور چیئرمین ڈی نوٹیفائی کردیا۔ سکھر بورڈ کے 19 گریڈ کے افسر رفیق احمد پلھ کو چیئرمین بورڈ کی اضافی ذمہ داریاں تفویض کردی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس سندھ کے سکھر بورڈ سمیت سندھ کے 5 تعلیمی بورڈز میں تلاش کمیٹی نے چیئرمین کے امیدواروں کا انتخاب کرلیا تھا جن کی تین انٹلیجنس اداروں سے کلیئرنس بھی حاصل کرلی گئی تھی۔تاہم سیاسی دبائو کے باعث ان امیدواروں کو تقرر نامے جاری نہیں کئے گئے اور پھر بعد اس معاملے میں پٹیشن دائر کرکے اسٹے لے لیا گیا جسے محکمہ بورڈز و جامعات کئی ماہ گزرنے کے باوجود ختم نہیں کراسکا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…