جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

افسوس ہے مہنگائی کا بوجھ عوام پر ڈالا، وزیر اعظم شہباز شریف

datetime 28  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں اس بات کا افسوس ہے کہ ہم نے مہنگائی کا بہت بڑا بوجھ عوام کے کاندھوں پر ڈالا حالانکہ ہم اس کے ذمہ دار نہیں تھے،اسحق ڈار ایک تجربہ کار اور منجھے ہوئے سیاستدان ہیں، ہم سب کامیابی کے لئے دعاگو ہیں، مفتاح اسمٰعیل نے بہت محنت اور عرق ریزی سے کام کیا

اور پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، کابینہ کے تمام اراکین کو مفتاح اسمعٰیل کی خدمات کا اعتراف کرنا چاہیے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسحق ڈار نے وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھالا ہے، میں اپنی اور تمام کابینہ اراکین کی جانب سے اسحٰق ڈار کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اسحق ڈار ایک تجربہ کار اور منجھے ہوئے سیاستدان ہیں، ہم سب ان کی کامیابی کے لئے دعاگو ہیں، انہوں نے ماضی میں بھی وزارت خزانہ کا قلمدان کامیابی سے سنبھالا ہے، ہم سب کی دعا ہے کہ اللہ انہیں کامیابی عطا فرمائے اور اس مخلوط حکومت کو اسحق ڈار کی شمولیت سے مدد ملے۔وزیر اعظم نے کہا کہ مفتاح اسمٰعیل نے بہت محنت اور عرق ریزی سے کام کیا اور پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ہمیں اس بات کا افسوس ہے کہ مہنگائی کا بہت بڑا بوجھ ہم نے عوام کے کاندھوں پر ڈالا حالانکہ ہم اس کے ذمہ دار نہیں تھے۔انہوں نے کہا کہ اس کابینہ کے تعاون اور مفتاح اسمٰعیل کی بھرپور محنت کے ساتھ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کو بحال کیا گیا اور منطقی انجام تک پہچایا، کابینہ کے تمام اراکین کو مفتاح اسمعٰیل کی خدمات کا اعتراف کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سمرقند کے ایس سی او اجلاس میں ہم نے شرکت کی، یہ ایک کامیاب دورہ تھا جہاں تمام عالمی رہنماؤں سے ہم نے بالمشافہ بھی ملاقات کی، کانفرنس میں بھی پاکستان کی بہترین نمائندگی ہوئی۔

شہباز شریف نے کہا کہ اس دورے میں پاکستان میں آنے والے سیلاب کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی، دیگر ممالک کی جانب سے بھی اپنی تقاریر میں پاکستان کیلئے بھرپور تعاون کا اظہار کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ میں بلاول بھٹو کا شکر گزار ہوں، انہوں نے بہت محنت کی اور بھرپور ہوم ورک کیا، حنا ربانی کھر نے بھی بھرپور کردار ادا کیا، شیری رحمن وہاں موجود نہیں تھیں لیکن انہوں نے بھی اپنا کردار ادا کیا، دفتر خارجہ کے عملے کا بھی میں شکر گزار ہوں۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…