بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

اسحاق ڈار نے سب سے زیادہ مرتبہ وزیر خزانہ بننے کا اعزاز اپنے نام کر لیا

datetime 28  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار نے چوتھی مرتبہ وزیر خزانہ کا قلمدان سنبھال کر پاکستان کے سب سے زیادہ مرتبہ وزیر خزانہ بننے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ۔ مالیاتی اور اقتصادی امور کے ماہر سینیٹر اسحاق ڈار کا کا شمار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنمائوں میں ہوتا ہے ۔

اسحاق ڈار گزشتہ 28 سالوں سے پارلیمنٹرین چلے آرہے ہیں۔ وہ چوتھی مرتبہ ایوان بالا کے رکن منتخب ہوئے۔ وہ 1993 سے 1996 اور 1997 سے 1999 تک دو بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔ اس کے بعد مسلسل چار بار سینیٹر منتخب ہوئے ۔اسحاق ڈار نے پاکستان انویسٹمنٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو کے طور پر پہلا عوامی عہدہ (1992-1993) میں سنبھالا۔ 1997 اور 98 کے درمیان وہ وفاقی وزیر برائے تجارت و سرمایہ کاری رہے۔ 1998 سے 1999 تک وفاقی وزیر خزانہ، اقتصادی امور اور پھر 2008 میں بھی کچھ عرصہ کے لیے وزیر خزنہ بنے۔ 2013 میں نواز شریف تیسری مرتبہ وزیراعظم بنے تو اسحاق ڈار ان کی معاشی ٹیم کے سربراہ کے طور پر تیسری مرتبہ وزیر خزانہ بن گئے اور چار سال تک وزیر خزانہ رہے۔ 2018 کے سینیٹ انتخابات میں کامیابی کے بعد اسحاق ڈار حلف اٹھانے کے لیے ملک واپس نہ آئے۔ تقریباً پانچ سال بعد وہ وطن واپس آئے ہیں اور انہیں دوبارہ وزارت خزانہ کا قلمدان سونپا گیا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…