وزیراعظم سے کئی بار کہا کانفرنس روم گفتگو کیلئے محفوظ نہیں ، خرم دستگیر

28  ستمبر‬‮  2022

ٹوکیو (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ اسحٰق ڈار کے پاکستان آنے اور وزیر خزانہ کا عہدہ سنبھالنے کے مثبت نتائج جلد عوام کے سامنے آئیں گے، وزیراعظم سے کئی بار کہا کہ گفتگو کیلئے پرنسپل کانفرنس روم گفتگو کیلئے محفوظ نہیں ، مریم نواز کے داماد کو پاور پلانٹ سے متعلق حقائق سے لاعلم ہوں۔ روزنامہ جنگ  میں عرفان صدیقی کی خبر کے

مطابق خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے تاہم اسحق ڈار کو ماضی میں ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کا تجربہ ہے ضرورت پڑی تو ضروری قانون سازی کرکے معاشی حالات بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔ خرم دستگیر نے کہا کہ میاں نواز شریف بھی اپنی صحت اور قانونی معاملات کو دیکھ کر عنقریب پاکستان آئیں گے ، ایک سوال کے جواب میں خرم دستگیر نے کہا کہ حکومت کو پاکستان میں مہنگی بجلی کا احساس ہے یہی وجہ ہے کہ ہماری حکومت نے پاکستان میں سستی بجلی پیدا کرنے کیلئے شمسی توانائی کا دس ہزار میگاواٹ کا منصوبہ شروع کیا ہے جس کے پہلے مرحلے میں 600میگا واٹ کا شمسی توانائی کا منصوبہ شروع کیا جارہا ہے جس میں دنیا بھر کی کمپنیوں کو بڈنگ کی پیشکش کی ہے۔ گزشتہ روز جاپان کے وزیر توانائی سے بھی کہا ہے کہ جاپانی کمپنیاں پاکستان کے اس چھ سو میگاواٹ منصوبے میں بڈنگ کرسکتی ہیں ۔ خرم دستگیر خان نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ اگلے دو سے تین سالوں میں دس ہزار میگاواٹ کا شمسی توانائی کا منصوبہ مکمل کرلیا جائے۔

وزیر اعظم ہاوس میں آڈیو لیک کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں خرم دستگیر نے کہا کہ وزیر اعظم ہاؤس سے لیک ہونے والی آڈیو لیک قومی سلامتی کا مسئلہ ہے اس کی تحقیقات بھی ہونگی اور اسے محفوظ بھی بنائیں گے کیونکہ یہاں صرف سیاسی نہیں بلکہ قومی سلامتی کی گفتگو بھی کی جاتی ہے۔ خرم دستگیر نے بتایا کہ وزیر اعظم کو کئی مرتبہ کہا ہے کہ پرنسپل کانفرنس روم میں بڑی بڑی کھڑکیاں ہیں یہ بات چیت کے لیے محفوظ نہیں ہے۔

خرم دستگیر نے کہا کہ اپوزیشن کے الزامات سے فرق نہیں پڑتا ان کا کام ہی الزام تراشی ہے ۔ ایک اور سوال کے جواب میں خرم دستگیر نے کہا کہ ہماری حکومت کے چھ ماہ کے دور میں روپے کی قدر میں کمی عمران خان کے عالمی اداروں کے ساتھ غلط معاہدوں کے باعث ہوئی ، عمران خان نے غلط معاہدے کیے پر ان پر عمل نہ کرکے ملک کو نقصان پہنچایا جس کے نتائج عوام کو بھگتنا پڑ رہے ہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں خرم دستگیر نے کہا کہ مریم نواز کے داماد کے پاور پلانٹ کے حوالے سے میڈیا میں ہی سنا ہے حقائق سے لا علم ہوں۔ اپنے دورہ جاپان کے پروگرام کے حوالے سے خرم دستگیر نے کہا کہ ان کی مسلم لیگ ن جاپان کے صدر ملک نور اعوان اور چیئرمین ملک یونس اور ن لیگ کے سینئر رہنما اشرف چہل سے ملاقات ہوچکی ہے انہیں خوشی ہے کہ ن لیگ جاپان میں مضبوط تنظیم ہے اور بہترین کام کررہی ہے ۔خرم دستگیر نے کہا کہ وہ جمعرات کو ن لیگ جاپان کی جانب سے ان کے اعزاز میں تقریب میں شریک ہونگے اور جمعہ کے روز پاکستان روانہ ہوجائیں گے ۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…