ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

کیا آرمی چیف سے صلح ہوگئی ؟ جانتے ہیں صحافی کے سوال پراسحاق ڈار نے کیا جواب دیا

datetime 28  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)وزیرخزانہ اسحاق ڈار آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے صلح سے متعلق صحافی کے سوال کا جواب دیئے بغیر چلے گئے ۔جنگ اخبارکے مطابق  پارلیمنٹ میں میڈیا سے غیررسمی گفتگوکے دوران ایک صحافی نے اسحاق ڈارسے سوال کیاکہ کیاآپ کی آرمی چیف سے صلح ہوگئی ہے ؟

جس پر اسحاق ڈار نے کوئی جواب نہیں دیااور وہاں سے چلے گئے ۔علاوہ ازیں سینیٹ میں حلف برداری کی تقریب کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان انتظار کریں کہ وہ میرا راستہ روکیں گے یا میں انکا روکوں گا۔انہوں نے پی ٹی آئی چیئرمین کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اب عمران خان مجھ سے بچیں۔قبل ازیں نامزد وزیر خزانہ سینیٹر اسحق ڈار نے کہاہے کہ چوبیس گھنٹے میں روپے کی قدر بہتر ہونے کی وجہ سے پاکستان کے قرضوں میں 1350ارب کی کمی آچکی ہے،مہنگائی بہت بڑھ گئی ہے، یوٹیلیٹی پرائسز بہت بڑا چیلنج ہیں، صورتحال بہتر کر نے کی پوری کوشش کریں گے، ماضی میں اللہ نے کامیابی دی ہے،ہنڈی والے پاکستانی روپے کو یرغمال نہیں بنا سکتے، نہ ماضی میں پاکستانی روپے کو یرغمال بننے دیا نہ آئندہ بننے دیں گے،پی ٹی آئی کا احتجاج پارلیمانی نظام کا حصہ ہے، کوئی بات نہیں، میں عوام سے محبت کرتا ہوں اور عوام مجھ سے محبت کرتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…