پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

اسحاق ڈار احتساب عدالت میں پیش

datetime 28  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار آمدن سے زائد اثاثوں کے نیب ریفرنس میں احتساب عدالت میں پیش ہو ئے، عدالت نے ان کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کر دیا۔بدھ کو اسحاق ڈار اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے سامنے پیش ہوئے ۔

اس موقع پر انہوں نے جج کے روبرو کہا کہ عمران خان کی حکومت نے میرا پاسپورٹ کینسل کرا دیا تھامگر میں طبیعت خرابی کے باوجود پاکستان آنا چاہتا تھا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ دنیا بھر میں سفارت خانوں کو ڈائریکشن تھی کہ پاسپورٹ نہ دیا جائے، اب پاسپورٹ ملا ہے تو حاضر ہو گیا ہوں۔عدالت نے اسحاق ڈار کی درخواست پر قومی احتساب بیورو (نیب)کو نوٹس جاری کر دیا۔اسلام آباد کی احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کو 7 اکتوبر کو دوبارہ طلب کر لیا۔عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ وارنٹ کی منسوخی کی درخواست اثاثہ جات ریفرنس کے ساتھ سنیں گے۔اسحاق ڈار کو احتساب عدالت میں گزشتہ روز پیش ہونا تھا تاہم جج محمد بشیر کے چھٹی پر ہونے کی وجہ سے وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔اسلام آباد کی احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹِ گرفتاری 7 اکتوبر تک معطل کر رکھے ہیں۔عدالت نے تحریری حکم میں کہا تھا کہ ملزم اسحاق ڈار خود عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں تو انہیں ایک موقع دیا جانا ضروری ہے۔عدالت نے تحریری آرڈر میں لکھا کہ اسحاق ڈار کے وارنٹس ان کی عدالت میں حاضری یقینی بنانے کے لیے ہی تھے۔واضح رہے کہ نیب نے اسحاق ڈار کے خلاف 8 ستمبر 2017 کو آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس دائر کیا تھا۔احتساب عدالت نے 27 ستمبر 2017 کو اسحاق ڈار پر فردِ جرم عائد کی تھی۔11 دسمبر 2017 کو اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے دائمی وارنٹِ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…