اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر کیس کرنے کا اعلان کر دیا۔اپنے ایک بیان میں لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس کو کباڑا کرنے پر عمران خان کے خلاف کیس کروں گا، اسپورٹس کمپلیکس کی بحالی پر اضافی اخراجات عمران خان اور نیب سے نکلوائیں گے۔انھوں نے کہا کہ عمران خان 4 سال میں پاکستانی معیشت کو بم باندھ کر گئے، معیشت کو لگائی عمران حکومت کی بارودی سرنگوں کو ہمیں صاف کرنا ہے۔یاد رہے کہ کچھ روز قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر احسن اقبال کے خلاف نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس کا ریفرنس خارج کر دیا تھا۔