جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

مرتضیٰ وہاب کی ایڈمنسٹریٹر کراچی کے عہدے سے استعفے کے بعد کھری باتیں

datetime 26  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ میونسپل یوٹیلیٹی چارجز اینڈ ٹیکسز(ایم یو سی ٹی)کی کے الیکٹرک کے ذریعے وصولی کے فیصلے کو اون کرتا ہوں، عدالتی فیصلے کے بعد بطور ایڈمنسٹریٹر کام نہیں کرسکتا، باضابطہ طور پر اپنے عہدے سے استعفی دے رہا ہوں۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے

مرتضی وہاب نے کہا کہ میرے لیے سب سے آسان تھا حکومت سے شہر کے لیے فنڈز جاری کرنے کی اپیل کرتا لیکن میں نے فیصلہ کیا کہ جس شہر کے بارے میں سب کہتے ہیں کہ یہ ملک چلاتا ہے اس کو خود مختار بناؤں۔مرتضی وہاب نے کہا کہ یہ کیسے ہوتا ہے اس شہر کا بلدیاتی اپنے ملازمین کی تنخواہیں ادا نہیں کرسکتا، یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ وہ اپنے اخراجات پورے نہیں کرسکتا، میں اس شہر کو، اس کے محکموں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق چلنا ہی ہمارے لیے آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے، ہر مسئلے اور معاملہ کا حل آئین و قانون میں موجود ہے، قانون کے ایم سی کو اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ شہریوں پر ٹیکس عائد کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ جب بارش کے دوران سڑکوں پر پانی کھڑا ہوتا ہے تو مجھ سے پوچھا جاتا ہے کہ پانی کیوں کھڑا ہے، جب ریونیو ہوگا تو شہر کی بہتری کے لیے خرچ کیا جائیگا، پوچھا جاتا ہے کہ حکومت کا کام ہے تو کام کیوں نہیں کر رہی اور جب حکومت کام کرتی ہے تو روک دیا جاتا ہے۔ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ ایم یو سی ٹی ٹیکس گزشتہ 15 سال سے نافذ ہے، وسیم اختر کے دور میں بھی یہ ٹیکس وصول کیا جا رہا تھا،کے ایم سی کا ٹارگٹ ایک ارب روپے جمع کرنا تھا جب کہ محکمہ جمع صرف 21 کروڑ روپے جمع کرتا تھا، ملک چلانے والے شہر کا بلدیہ عظمی کراچی 20 فیصد ریکوری کرتی تھی وہ پیسا کہاں جاتا تھا،

وسیم اختر کے دور میں معاہدے کے تحت صرف 16 کروڑ روپے کے ایم سی کے اکاؤنٹ میں آتے تھے، کیا اس رقم سے شہر چل سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے غلطی یہ کی کہ میں نے جیب سے محبت نہیں کی، میں نے کے ایم سی سے محبت کی، میں نے ٹیکس کو خورد برد سے بچانے کے لیے کے الیکٹرک کے ذریعے ٹیکس وصولی کا فیصلہ کیا، قانون کسی بھی کمپنی کے ذریعے ٹیکس وصولی کی اجازت دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے پرائیویٹ لین دین روکنے کے لیے سرکار کے ذریعے یہ کام کرنے کا فیصلہ کیا، کے الیکٹرک ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے، اس کی بیلنس شیٹ پبلک ہوتی ہے، اس کے اکاؤنٹ میں اگر 100 روپے بھی آئیں تو اس کا آڈٹ ہوتا ہے، ہر شہری چیک کرسکتا ہے کہ کتنے پیسے آئے، کتنے نہیں آئے اور جہاں خرد برد ہوگی وہاں ایس ای سی پی اور نیپرا سے بات کی جائے گی اور پیسے جمع کرکے کے ایم سی کے اکاؤنٹ میں منتقل کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا یہ معاہدہ ایک سال کی جہد وجہد اور تگ و دو کے بعد کیا گیا، اس دوران سندھ کی آئینی حکومت نے رولز کے مطابق اس کی منظوری دی، اس معاہدے کے تحت 16 کروڑ کے بجائے سوا تین ارب روپے جمع ہوں گے جو شہر کا میئر اس کی ترقی کے لیے خرچ کرسکے گا اور شہری اس کے بارے میں سوال کرسکیں گے۔انہوں نے بتایا کہ ہمارا کے الیکٹرک کے ساتھ معاہدہ ہوا کہ جتنا پیسہ بھی میونسپل ٹیکس کی مد میں اکٹھا ہو گا وہ آپ ہمیں دیں گے لیکن شاید کچھ لوگوں کو یہ چیز پسند نہیں تھی۔

انہوں نے کہاکہ مصطفی کمال کے دور میں یہ ٹیکس 200 روپے سے شروع ہو کر 5 ہزار روپے تک تھا، وسیم اختر کے دور میں بھی یہ ٹیکس 5 ہزار روپے تھا، میں اس ٹیکس کو کم کرکے 50 روپے سے 200 روپے تک کیا لیکن شہر کی آمدنی بڑھادی، کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ اس شہر کے اداروں کے پاس پیسے ہوں۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں پیسے کسی کی جیب میں جاتے تھے، کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ شہر کے اندر پائیدار ترقی ہو، کچھ لوگوں کو اچھا نہیں لگتا کہ اب کے ایم سی کا دفتر فعال ہے اور دیگر محکموں سے سوال کرتا ہے کہ کیا کام کر رہے ہو۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ ایک سال کی محنت کے بعد ٹیکس جمع ہونا شروع ہوتا ہے تو 50 لوگ اس کے خلاف احتجاج کرتے ہیں، کچرا پھینکتے ہیں، اس کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہیں وہ لوگوں کو مس گائیڈ کرتے ہیں، میں نے عدالت کو بتایا کہ قانون اس ٹیکس کی اجازت دیتا ہے، کہا گیا کہ قانون ٹھیک ہے لیکن کے الیکٹرک کے ذریعے وصول نہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ میں حکومتوں کو مشورہ دوں گا کہ کوئی بھی قانون سازی کرنے سے قبل تمام جماعتوں سے مشورہ کرلیا کریں، کہیں ایسا نہ ہو کہ آپ محنت کریں اور جب اس کا پھل آنا شروع ہو تو آپ کو کام کرنے سے روک دیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ میں ایمانداری سے سمجھتا ہوں کہ یہ ٹیکس کراچی شہر اور اس کے عوام کی بہتری کے لیے تھا، میں نے شہر کو اس کے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے حکمت عملی بنائی، شہر کی بہتری کے لیے دن رات کام کیا، کورونا ہوا، اس دوران بھی صرف 2 روز آرام کیا اور پھر کام کرنا شروع کردیا، 15 ستمبر کو بارش ہوئی، 16 ستمبر کو ہم فیلڈ میں تھے۔مرتضی وہاب نے کہا کہ بحیثیت ایڈمنسٹریٹر میں اس فیصلے کی ذمے داری لیتا ہوں، وہ فیصلہ شہر کے لیے بہت اچھا تھا اور آج چونکہ عدالت نے کے ایم سی کوایم یو سی ٹی کے الیکٹرک کے ذٓریعے اکھٹا کرنے سے روک دیا ہے،

میں اخلاقیات والا شخص ہوں اور میری اخلاقیات اب مجھے اس بات کی اجازت نہیں دیتی کہ میں بحیثیت ایڈمنسٹریٹر کراچی اپنی خدمات جاری رکھوں اور آج میں باضابطہ طور پر اپنے عہدے سے استعفی دے رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں اس عہدے پر اب مزید کام نہیں کرسکتا، میں عدالت کے فیصلوں کا احترام کرتا ہوں، کے ایم سی اب ٹیکس خود اکھٹا کرے گی، یعنی کہ اب یہ پیسا کسی کی جیب میں جائیگا لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اب میرے لیے ممکن نہیں ہے کہ اس عہدے پر کام جاری رکھوں۔مرتضی وہاب نے کہا کہ میں ابھی اس پریس کانفرنس کے بعد اپنا استعفیٰ وزیراعلی سندھ کو ارسال کردوں گا، پھر کوئی شخص آئے اور کام کرے اور ہم کہتے رہیں کہ شہر کا برا حال ہو رہا ہے، نیک نیتی کا کوئی فائدہ نہیں ہے، چیزوں کو بہتر بنانے کا کوئی فیصلہ نہیں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…