جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

موٹروے پر سالٹ رینج میں خوفناک حادثہ متعدد افراد جاں بحق

datetime 18  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کلرکہار، موٹروے پر خوفناک حادثے میں دو بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق،8 زخمی
میاں چنوں میں فرنس آئل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا، ٹریفک کی آمدروفت معطل ہوگئی

کلرکہار/ میاں چنوں(آئی ا ین پی ) موٹروے پر سالٹ رینج میں خوفناک حادثے میں 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے، 3 کی حالت تشویشناک ہے، دوسری جانب میاں چنوں کے قریب فرنس آئل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا۔ موٹر وے پر حادثہ سالٹ رینج میں ٹریلر کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا، ٹریلر میں ایک ہی فیملی کے افراد تھے جوکہ راولپنڈی سے گوجرہ جا رہے تھے، تمام افراد سرکس میں کام کرتے تھے اور راولپنڈی سے گوجرہ میلے پر جا رہے تھے۔ موٹروے پولیس اور ریسکیو 1122 نے تمام مریضوں اور جاں بحق افراد کو ٹراما سنٹر ہسپتال کلرکہار منتقل کر دیا ہے۔ دوسری جانب میاں چنوں میں 28 والہ موڑ کے قریب فرنس آئل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا، ٹریفک کی آمدروفت معطل ہوگئی، ریسکیو 1122 کے جوانوں نے موقع پر پہنچ کر جائے حادثہ کو ہرقسم کی آمدروفت کیلئے بند کردیا جس کے باعث آمدوروفت معطل ہوگئی ، ریسکیو اہلکاروں نے راستہ صاف کرنے کیلئے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…