اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان کے گرد سلیمانی ٹوپی حصار باندھے ہوئے ہے، ان کے بیانات پر جھوٹ بولنے کا چمپیئن بھی شرماتا ہوگا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کیساتھ‘ میں میزبان شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
عمران خان جواب دیں کس نے چار وزیر خزانہ بدلے؟ان کا کہنا تھا کہ تین سال میں معیشت تباہ کر دی گئی، کس نے کہا تھا کہ اسد عمر ناکام ہوگئے اور وزیر خزانہ تبدیل کیا گیا؟احسن اقبال نے کہا کہ چار سال پاکستان کی کوئی ڈیولپمنٹ پالیسی ہی نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ اپریل میں شرطیں لگ رہی تھی کہ ایک ہفتے میں پاکستان سری لنکا بننے لگا ہے، آج دنیا پاکستان کے سری لنکا بننے کی بات نہیں کر رہی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بیانات پر جھوٹ بولنے کا چمپیئن بھی شرماتا ہوگا۔احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کو کوئی پوچھ سکتا ہے؟ یہ تو وی آئی پی ہیں ان کو کیا گلہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آپ ہم سے پوچھیں کہ ہم سب کس طرح جیل کاٹ کر آئے ہیں، توہین عدالت میں ہمارے لوگوں نے بھگتا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سلیمانی ٹوپی ہے جو عمران خان کے گرد حصار باندھے ہوئے ہے، پوری قوم کے لیے معمہ ہے کہ یہ کونسی سلیمانی ٹوپی کا حصار ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہاہے کہ ماہرین بڑھانے کیلئے متعلقہ شعبوں میں تحقیق اور جدت اپنانا ہوگی،تحقیق کے ذریعے عالمی مارکیٹ کے تقاضوں کے ہم آہنگ چلنا ہو گا،تحقیق کے ذریعے عالمی مارکیٹ کے تقاضوں کے ہم آہنگ چلنا ہو گا۔ وفاقی وزیر نے انوویشن سپورٹ فنڈ کے قیام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ماہرین بڑھانے کیلئے متعلقہ شعبوں میں تحقیق اور جدت اپنانا ہوگی۔انہوں نے کہاکہ تحقیق کے ذریعے عالمی مارکیٹ کے تقاضوں کے ہم آہنگ چلنا ہو گا،
تحقیق کے ذریعے عالمی مارکیٹ کے تقاضوں کے ہم آہنگ چلنا ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ جدت کسی سماجی معاشی حالات، انتظامی نظام، ثقافت اور آگے بڑھانے والے وسیع البنیاد عوامل سے جڑی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں مین انویشن کی حوصلہ افزائی کیلیے 10 ارب روپے کا انویشن فنڈ کا آغاز کیا ہے،کوئی وجہ نہیں ہے کہ ہم دنیا میں انوویشن لیڈر نہ بن سکیں۔
ہمیں اپنے پیٹینٹس کو بڑھانا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ کسی قوم کے جدت پسند ہونے کا معیار اسکے پیٹینٹس رجسٹر کرانے کی تعداد ہے۔۔ انہوں نے کہاکہ اکیڈیمیا، ماہرین اور انڈسٹری ماہریں کو جدت اپنانے میں پبلک سیکٹر کی معاونت کرنا ہوگی،حکومت ملک میں انوویشن کے ایکو سسٹم کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں،آگے بڑھنے کے لیے ہمیں ہر شعبے میں ہمیں تحقیق، مشاہدہ اور تفکراتی سوچ کو اختیار کرنا ہوگا۔