جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

ریاست پاکستان کی جانب سے یوکرائن کو اسلحے فراہم کرنے کی خبریں خطرناک ہیں، اسفندیار ولی خان

datetime 15  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ ریاست پاکستان کی جانب سے یوکرائن کو اسلحے فراہم کرنے کی خبریں خطرناک ہیں۔ اگر یہ خبریں سچ پر مبنی ہیں تو اس کے نتائج خطرناک ہوں گیاور اسکیبرے اثرات پورے پاکستان کے عوام پر پڑیں گے۔ باچا خان مرکز پشاور سے جاری

بیان میں اے این پی سربراہ اسفندیار ولی خان کا کہناتھا کہ پرائی جنگوں میں کودنا ہمیشہ خطرناک نتائج لے کر آتا ہے۔پچاس سال قبل جن غلط پالیسیوں کو بنیاد بنا کر ہم جس پرائی جنگ کا حصہ بنے تھے اسکے ثمرات آج تک بھگت رہے ہیں۔انہی غلط فیصلوں کی بدولت پختون خطے میں آج تک خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے۔ پاکستان اور عوام کے بہتر مفاد میں ماضی کی غلطیوں سے سیکھنا ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اے این پی کے شروع ہی سے موقف ہے کہ تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ بہتر اور برادرانہ تعلقات میں ہی ہماری بقا ہے۔ تعلقات بہتر ہوں گے تو آزادانہ تجارت اور آمدورفت کی راہ میں رکاوٹیں نہیں ہونگی۔ کاروبار، تجارت اور روزگار کے مواقع پیدا ہونگے، جس سے معیشت مستحکم ہو گی۔ ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ اے این پی نے ہمیشہ امن کیلئے کوششیں کیں ہیں اور آج بھی ہر قسم کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔ بطور ریاست پاکستان اگر مصالحت کیلئے کردار ادا نہیں کرسکتا تو فریق بننے سے گریز کرے۔ اس طرح کے اقدامات اگر ایک طرف بین الاقوامی سطح پر ملک کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں تو دوسری جانب ملک کے اندر بھی مشکلات میں اضافہ کررہے ہیں۔ ابھی بھی وقت ہے، چند لوگوں کے ذاتی مفاد کی بجائے ملکی مفاد کو سامنے رکھ کر کردار آگے بڑھنا ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…