لاہور(این این آئی) سردیاں آنے سے پہلے گیس ٹیرف میں اضافے کے حوالے سے حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ سے مہلت مانگ لی ہے۔سرکاری دستاویز کے مطابق گیس ٹیرف میں اضافے سے 786 ارب روپے کی وصولی کا امکان ہے۔666 ارب روپے کے ہدف کی نسبت 120 ارب روپے اضافی آمدن کا تخمینہ ہے۔ گیس ٹیرف میں 45 فیصد سے 53 فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ چھوٹے صارفین پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے گا اور اوگرا ایکٹ میں ترامیم کے مطابق نئے گیس ریٹس کا تعین ہوگا۔حکام کا کہنا ہے کہ گیس ٹیرف کے ازسرنو تعین کیلئے مزید وقت درکار ہے، قیمتوں سے حاصل آمدنی گردشی قرضے پر خرچ کی جائے گی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں