جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

اتنی سکیورٹی کیوں ہے، ایسا لگ رہا ہے کہ آج کلبھوشن یادیو عدالت آ رہا ہو، عمران خان

datetime 8  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت بہت دیر سے مجھے گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے،جیل جاکر زیادہ خطرناک ہو جاؤں گا۔ جمعرات کو سابق وزیر اعظم عمران خان توہین عدالت کیس میں سڑک پر اتر کر پیدل عدالت پہنچے۔ میڈیا نمائندگان نے سخت سوالات کئے۔

عمران خان نے کہاکہ اتنی پولیس زندگی میں نہیں دیکھی، ایسا لگ رہا تھا جیسے کلبھوشن عدالت آ رہا ہو۔صحافی کی جانب سے عمران خان سے سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ عدالت میں ججز کے سامنے معافی مانگیں گے جس پر عمران خان نے کہاکہ آپ سے این او سی لوں گا، آپ کا کافی تجربہ ہے۔گرفتاری سے متعلق سوال پر عمران خان نے کہاکہ حکومت بہت دیر سے مجھے گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے، اگر میں جیل گیا تو اور زیادہ خطرناک ہو جاؤں گا۔صحافیوں کے سوال پر عمران خان نے کہاکہ باقی باتیں بعد میں کریں گے، ایسا نہ ہو کہ ججز کو پریشانی ہو، مجھے تو عدالت آتے آتے بھی 15 منٹ لگ گئے۔ دوسری جانب سابق وزیر مملکت اور امید وار برائے قومی اسمبلی این اے 108 (فیصل آباد۔VIII) عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں نے این اے 108 میں 25 ستمبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں ان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ وہ جامعہ عبیدیہ آئی بلاک علامہ اقبال کالونی منڈی کوارٹرز سمندری روڈ میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ضلعی قائدین کے ایک مشترکہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان این اے 108 میں پوری طرح ناکام ہو گا۔ ملک سیلاب میں گھرا ہو ا ہے اور عمران خان کو جلسوں کی پڑی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی مسلح افواج اور عوام کے درمیان تقسیم ڈال رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے 75 سالوں میں پہلی دفعہ عمران خان ہی ہے جو مسلح افواج کے خلاف بولا۔پشاور کے جلسہ میں بھی لوگوں نے اسے مسترد کر دیا۔انہوں نے کہا کہ تمام مہنگائی عمران خان کی حکومت کا دیا ہوا تحفہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ این اے 108 میں بھی عوام نے عمران نیازی کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اپنی تمام سرکاری مشینری کابھر پور استعمال کر رہی ہے تاکہ این اے 108 کا الیکشن عمران نیازی جیت سکے لیکن تمام کوششوں کے باوجود وہ ناکام ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ این اے 108 میں ہمارے کارکنوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے جس کا الیکشن کمیشن کو نوٹس لینا چاہیے۔ہمارے کارکنوں کے خلاف ایف آئی آرز کاٹی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری بھی الیکشن میں ہمارا ساتھ دے گی۔ نفسیاتی طور پر عمران نیازی ہار چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران فوج پر حملہ آور ہے،اس پر آرٹیکل 6 کا اطلا ق ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عمران کو کون بیرونی فنڈنگ کر رہا ہے اسکا بھی پتہ لگانا چاہیے۔ سیلاب میں عمران کہیں نظر نہیں آرہا۔

انہوں نے کہا کہ این اے 108 کے الیکشن میں کمیٹیا ں تشکیل دے دی گئی ہیں جو بھر پور طریقے سے اپنا کام سر انجام دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش کی۔ انہوں نے کہا کہ جاوید ہاشمی کو پرویز مشرف کے خلاف بولنے پر عمر قید کی سزا ہوئی اور انہوں نے 5 سال تک سزا کاٹی۔ کیا عمران نیازی لاڈلا ہے اس کے خلاف کارروائی کیوں نہیں ہو رہی۔ کانفرنس میں رانا شہر یار، شیخ اعجاز، ایم پی اے طاہر جمیل اور مخدوم زادہ محمد ذکریا نے بھی خطاب کیا اور اپنی حمایت کا اعلان کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…