بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

سیاسی کشیدگی خاتمے کیلئے میثاق سیاست کا معاہدہ کریں ،اسلامی نظریاتی کونسل نے حکومت ا ور اپوزیشن کو بڑی پیشکش کردی

datetime 6  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن)اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ ملک میں سیاسی افہام تفہیم کے لئے کردار ادا کرنے پر تیار ہیں حکومت ا ور اپوزیشن ملک کے استحکام اور سیاسی کشیدگی کے خاتمے کے لیے میثاق سیاست کا معاہدہ کریں ، کونسل مذہبی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیساتھ سیاسی مفاہمت کرانے کیلئے بھی تیار ہے ،کم عمری کی شادی اور جبری تبدیلی مذہب مذہبی نہیں

معاشرتی ، معاشی اور عدالتی مسائل ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو جاری اپنے ایک بیان میں کیا۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا ہے کہ کم عمری کی شادی کے تدارک اور حوصلہ شکنی کیلئے کام شروع کردیا گیا کم عمری شادی کا مسئلہ آج سے نہیں 1929ء سے یہ معاملہ چل رہا ہے، یہ مسئلہ قانون سازی کی بجائے عوامی شعور سے حل ہوگا،اس وقت سندھ میں شادی کی عمر 18 جبکہ پنجاب اور وفاق میں 16 سال ہے کونسل نے وزارت مذہبی امور کیساتھ مل کر اس مسئلے کے حل کیلئے جید علما کے ساتھ بیٹھ کر کام شروع کردیا اور اس مقصد کے لیے ایک تکنیکی یعنی فنی کمیٹی میں تمام مکاتب فکر کے جید علما، مشائخ اور ماہرین کام کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ کم سنی کی شادی مفاسد یعنی مسائل سے خالی نہیں ہے جس نے سائیکالوجی، معاشرتی اور طبی مسائل ہیں انہوں نے کہا کہ جبری شادیوں کا مسئلہ زیادہ تر سندھ میں ہے جہاں کئی بچیوں کی تبدیلی مذہب کے ساتھ شادیوں کے مسائل سامنے آئے ہیں۔

یہ ایک تفصیلی مسئلہ ہے جس کے تمام پہلوؤں کا جائزہ پہلے ہی کونسل لے رہی ہے اب مذکورہ کمیٹی بھی کام کریگی انہوں نے کہا کہ کم سنی میں اسلام قبول کرنے کی کوئی ممانعت نہیں ہے تاہم جبری تبدیلی مذہب کی کوئی گنجائش نہیں ہے انہوں نے کہا کہ اغوا اور پھر جبری تبدیلی مذہب یہ خالصتاً معاشرتی اور عدالتی مسئلہ ہے۔

پس افتادہ اور پسماندہ علاقوں میں ایسے مسائل جنم لیتے ہیں وہاں معاشی و معاشرتی بہتری سے ان مسائل کو ختم یا کم ترین کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ کسی بھی فرد کو اغوا کرنا ایک غیر قانونی عمل ہے اس پر کیس چلنا چاہیئے اسے سزا ہونی چاہیئے انہوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بین المسالک ہم آہنگی کیلئے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

بین المذاھب ہم آہنگی میں بھی پاکستان کا بین الاقوامی دنیا میں اچھا تاثر ہے پاکستان میں سیاسی کشیدگی کے خاتمے کے لیے میثاق معیشت کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ریاستی مفادات میں کچھ امور اور میدان ایسے ہیں جہاں اشتراک عمل ضروری ہے اور ریاستی مفادات کے تناظر میں اسلامی نظریاتی کونسل حکومت و اپوزیشن کو ایک جگہ بٹھانے کے لئے کردار ادا کرسکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…