جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

عوام کو ایک اور جھٹکا ، بجلی فی یونٹ 3 روپے39 پیسے مہنگی کردی گئی

datetime 6  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی مزید 18 پیسے مہنگی کر دی۔ڈسکوز کی مالی سال 22ـ2021 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ سے متعلق نیپرا ہیڈ کوارٹر میں سماعت ہوئی۔نیپرا کے مطابق عوامی سماعت چیئرمین نیپرا انجئنیر توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت ہوئی۔ نیپرا نے ریمارکس دیئے کہ صارفین سے 3 روپے 21 پیسے فی یونٹ چارج کیا

جا رہا ہے جبکہ صارفین سے ستمبر تک چارج کیا جائے گا اور پھر سہ ماہی ایڈ جسٹمنٹ ختم ہو جائے گی۔نیپرا نے کہا کہ چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ گزشتہ کی نسبت 18 پیسے فی یونٹ صارفین سے زیادہ چارج کیا جائے گا اور اطلاق بھی 3 ماہ کے لیے ہو گا جبکہ ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر لاگو ہو گا۔نیپرا کے مطابق اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔ ڈسکوز نے چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست جمع کروائی تھی۔صارفین سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت 95 ارب روپے اضافی وصول کیے جائیں گے اور کیپسٹی چارجز، ترسیلی اخراجات، مارکیٹ آپریٹر فیس، نقصانات کی مد میں وصولیاں کی جائیں گی۔آئیسکو 8 ارب 73 کروڑ اور لیسکو کی17 ارب 81 کروڑ روپے وصولی کی اجازت طلب کرلی گئی اور گیپکو 9 ارب 25 کروڑ، فیسکو نے 11 ارب 62 کروڑ روپے کی ایڈجسٹمنٹ مانگی ہیں۔ میپکو 19 ارب 53 کروڑ، پیسکو 12 ارب 27 کروڑ روپے وصولی کرے گی۔نیپرا کے مطابق حیسکو 5 ارب 30 کروڑ اور ٹیسکو 3 ارب 70 کروڑ روپے وصول کرے گی، کیسکو 3 ارب 16 کروڑ اور سیپکو کی 2 ارب 99 کروڑ روپے سے زائد وصولی کرے گی۔ بجلی صارفین سے وصولیاں اکتوبر، نومبر اور دسمبر کے بلوں میں کی جائیں گی۔صارفین سے صرف 19 پیسے فی یونٹ کے حساب سے وصولی ہو گی جبکہ نیپرا سبسڈی اور سرجارچ کم یا ختم نہیں کر سکتی بلکہ نیپرا صرف مشورہ دے سکتی ہے۔ صارفین کے لیے 19 پیسے فی یونٹ بجلی کی قیمتوں میں اصافہ ہو گا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…