بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

ہیڈکوچ بھارتی کرکٹ ٹیم نے پاکستانی ٹیم کو چیلنجنگ قرار دے دیا

datetime 4  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی) ہیڈکوچ بھارتی کرکٹ ٹیم راہول ڈریوڈ نے کہا ہے کہ پاکستان ایک چیلنجنگ ٹیم ہے، ہائی پریشر میچز کھیلنے سے کھلاڑیوں کو فائدہ ہوتا ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے راہول ڈریوڈ نے کہاکہ پاکستان کی ٹیم کی بولنگ اچھی ہے، پاک بھارت میچ اوپر نیچے ہو رہے ہیں،

ایسے میچز ہائی پریشر ہوتے ہیں اس سے کھلاڑیوں کو فائدہ ہوتا ہے، پریشر والی گیم کھیلیں گے تو ہماری ٹیم اچھی بنیگی۔راہول ڈریوڈ نے کہاکہ ہمارے لیے یہ ایک میچ ہے اور اس میچ میں ہم نے دوسرے میچز کی طرح اچھا کھیلنا ہے، پہلے میچ میں پاکستان کے بولرز نے اچھی بولنگ کی تو ہمارے بیٹرز نے بھی اچھی بیٹنگ کی۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ نے کہا کہ رویندرا جڈیجا گھٹنے کی وجہ سے ایشیا کپ سے باہر ہوئے ہیں ابھی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سے باہرکا نہیں کہا جاسکتا، وہ میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں ہیں، ری ہیب جاری ہے، ہم نے ہر میچ کی تیاری کر رکھی ہے، دستیاب کھلاڑیوں میں سے بہترین کا انتخاب کریں گے، ہمارے کھلاڑی اچھے ہیں، ہم ٹورنامنٹ جیتنے کی کوشش کریں گے۔انہوںنے کہاکہ اویش خان کی طبیعت ناساز ہے، انہیں ہلکا بخار ہے اس کا خیال رکھا جا رہا ہے، امید ہیکل اور ٹورنامنٹ کے باقی میچز کے لیے اویش خان دستیاب ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…