منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

محمد حفیظ نے بھارت کو دنیائے کرکٹ کا لاڈلہ کہہ دیا

datetime 3  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے بھارت کو کرکٹ کی دنیا کا لاڈلہ کہہ دیا۔ ایک انٹرویومیں محمد حفیظ نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں جو کمانے والا ہوتا ہے وہ سب کا لاڈلہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت ایک آمدنی بنانے والا ملک ہے، دنیا میں جس کو بھی انڈین بورڈ کی اسپانسرشپ مل جاتی ہے اس کے وارے نیارے ہو جاتے ہیں۔حفیظ نے روہت شرما سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ جس روہت شرما کو ہم نے دیکھا اور جانتے ہیں وہ اس طرح کے نہیں ہیں جس طرح کہ وہ کپتانی کے بعد الجھن میں نظر آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ روہت شرما پر زیادہ دبائو ہے جس سے وہ کنفیوژنظر آتے ہیں ایک طرف انہیں اپنی کھوئی ہوئی فارم کو واپس حاصل کرنے کی فکر ہے تو دوسری طرف ٹیم کی کپتانی کا دبائو ہے۔محمد حفیظ نے کہا کہ ہانگ کانگ کے خلاف روہت شرما کی ٹیم نے 40 رنز سے کامیابی حاصل کی تاہم اس فتح کے باوجود کپتان پر دبائوکے اثرات واضح ہیں وہ کھوئے ہوئے لگتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…