بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

پنجاب حکومت کا مریم نواز کی سکیورٹی کم کرنے کا فیصلہ

datetime 2  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت نے وزیراعظم ہاؤس ماڈل ٹاؤن اور مریم نواز کی ذاتی رہائش گاہ واقع جاتی امراء کی سکیورٹی کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم پنجاب کی زیرصدارت ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے

افسران سمیت اعلیٰ پولیس افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں طے پایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کو دورہ لاہور پر مکمل فول پروف سکیورٹی فراہم کی جاتی رہے گی تاہم وزیراعظم پاکستان شہباز شریف جب لاہور سے باہر یا پھر غیر ملکی دورے پر ہوا کریں گے تو ان کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کی تعداد کم کر دی جایا کرے گی۔ واضح رہے کہ ماڈل ٹاؤن میں واقع وزیراعظم ہاؤس پر 266 اسلحہ سے مسلح پولیس اہلکار تعینات تھے جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی رہائش گاہ واقع جاتی امراء سے بھی گن مین پولیس اہلکاروں کی تعداد کم کر دی جائے گی۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ نواز کے رکن قومی اسمبلی،ایم این اے رانا مبشر اقبال نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کی امداد ہم سب کا قومی فریضہ ہے،سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک وزیر اعظم شہباز شریف اور لیگی قیاد ت چین سے نہیں بیٹھیں گے،(ن) لیگ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لارہی ہے۔جنرل کونسلر کاہنہ محمد سجاد کے ہمراہ میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پوری قوم کو اس مشکل کی گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف اپنی ٹیم کے ساتھ مل کرسیلاب متاثرین کی بحالی تک اقدامات اٹھا رہے ہیں اس وقت ملک وقوم سیلاب کی وجہ سے کھلے آسمان تلے مدد کے منتظر ہیں۔

سب کو ایک قوم بن کر ان کی مدد کیلئے آگے آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان موجودہ سیلابی صورتحال میں بھی اپنی سیاست کر رہے ہیں ایک کروڑ نوکری 50لاکھ گھر دینے کے وعدے کرنے کے بعد چار سالہ حکومت میں وہ کوئی بھی ایک وعدہ پورا نہ کر سکے اب وہ کس قسم کی سیاست کر کے وہ عوام کو بیوقوف بنانیکی کوشش کر رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…