منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

پی ٹی آئی والو!اگلی بارتصویر میں الخدمت کے ورکرز بھی تبدیل کرنا امدادی سامان کا”فوٹوشاپڈ کریڈٹ”لینے پرصارفین کی کڑی تنقید

datetime 29  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سیلاب متاثرین کی مدد ہردرد مند دل رکھنے والے کی خواہش ہے اوراس کارِخیرمیں تقریبا سبھی حسب استطاعت اپناحصہ ڈال رہے ہیں لیکن پھربھی ایسا ممکن نہیں کی کسی کے کام کا کریڈٹ کوئی اور لے سکے۔سوشل میڈیا پروائرل ایک تصویرنے صارفین کو حیرانی وپریشانی کی کیفیات سے دوچارکررکھا ہے، کیونکہ امدادی سامان کے ٹرک کی یہ تصویرتو ایک ہی ہے

لیکن اسے بھیجے جانے کا اعزاز بیک وقت 2 جماعتوں کے حصے میں آرہا ہے۔اصل تصویرجماعت اسلامی کراچی کے ہیڈ آفس ادارہ نورالحق کی ہے جس میں امدادی سامان کے ٹرک کے ساتھ ادارے کے 2 ذمہ داران سرفرازصاحب اورراشد قریشی موجود ہیں ۔ ٹرک پرلگے بینر پر الخدمت کے لوگو کے ساتھ امدادی سامان برائے متاثرین سیلاب بلوچستان 2022 درج ہے۔فوٹوشاپڈ تصویرمیں ان حضرات کوتوموجود رہنے دیا گیا لیکن بینرمیں تبدیلی کرتے ہوئے امداد کا کریڈٹ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سید ضیا علمدارحسین کو دے دیا گیا۔بینرپریہ امید بھی واضح ہے کہ امدادی سامان کا ٹرک بھیجنے والے یہ فرد واحد فیصل آباد کے حلقہ این اے 104 سے انشا اللہ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ہوں گے۔اس حلقے کے موجودہ ایم این اے پاکستان مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے چوہدری شہباز بابرہیں۔ذوالفقاراحمد نامی صارف نے یہ تصویر شیئرکرتے ہوئے لکھا، اب یہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کا کام ہے یا اس میں غیرملکی ایجنسیاں ملوث ہیں؟۔

صارف نے ایڈیٹنگ کرنے والوں سے درخواست کی کہ یہ جس نے بھی کیا ہے، برائے مہربانی اگلی بارالخدمت کے رضاکاروں کواپنے ورکرزسے تبدیل ضرور کرلیجئے گا۔صارفین نے موجودہ ملکی حالات دیکھتے ہوئے بھی عملی سرگرمیوں کے بجائے فوٹو شاپڈ کارکردگی پر تنقیدی تبصرے کیے۔کئی صارفین نے اس دعوے کے مصدقہ ہونے پرسوالات اٹھاتے ہوئے سید ضیا علمدارحسین کی حمایت میں بھی آواز بلند کی۔

سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل دیکھنے کے بعد سید ضیا علمدارحسین نے بھی ویڈیو بیان میں موقف پیش کرتے ہوئے کہاکہ وہ فیصل آباد چیمبرآف کامرس کے سابق صدربھی ہیں اور ہمیشہ سے ہی فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیتے ہیں۔اس تصویرکی توجیہہ پیش کرتے ہوئے ضیا علمدار نے بتایا کہ میرے پاس کچھ لوگ آئے اور کہا کہ ہم سیلاب زدگان کے لیے آپ کے پلیٹ فارم پرکچھ کرنا چاہتے ہیں اور آپ کی بھی تصویریں لگادیں گے۔

میں نے انہیں پیمنٹ کردی ، انہوں نے مجھے تصاویربھیج دیں اور میں نے وہ تصویریں فیس بک پرلگادیں ۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ میں نے فوری طور پرمذکورہ جماعت سے رابطہ کیا ہے اورجو بھی حقیقت ہوئی اس سے جلد سب دوستوں کو آگاہ کروں گا۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…