جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

کراچی ضمنی الیکشن، پی ٹی آئی نے تمام جماعتوں کو پچھاڑ کر برتری ثابت کر دی

datetime 21  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی این اے 245 کے ضمنی الیکشن میں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف نے واضح برتری حاصل کر لی ہے،اس طرح تحریک انصاف نے تمام جماعتوں کو پچھاڑ کر اپنی برتری ثابت کر دی ہے،تحریک انصاف

نے کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 245 کے ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کرلی۔ 263 پولنگ اسٹیشن کے غیرسرکاری و غیرحتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے محمود مولوی 29475 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ ایم کیو ایم امیدوار معید انور 13193 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔ واضح رہے کہ یہ نشست ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی جس پر آج الیکشن ہوئے اور اب تک تحریک انصاف کے امیدوار واضح برتری سے جیت رہے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ نشست ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی جس پر آج الیکشن ہوئے اور اب تک تحریک انصاف کے امیدوار کا پلڑا بھاری ہے۔ واضح رہے کہ کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 245 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 143 میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے بعد پولنگ روک دی گئی تاہم بعد میں ووٹنگ دوبارہ شروع ہوگئی جبکہ پولنگ کے وقت میں بھی اضافہ کر دیا گیا تھا۔پولنگ اسٹیشن نمبر 143 میں اس وقت بے نظمی کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا جب سیاسی جماعتوں کی جانب سے فارم 45 پر پہلے سے دستخط کرانے کا الزام عائد کیا گیا۔پی ٹی آئی نے مذکورہ پولنگ اسٹیشن میں پولنگ روکنے کا مطالبہ کر دیا جس کے بعد پی ٹی آئی کارکن وہاں پہنچ گئے،

صورتِ حال کشیدہ ہونے پر پولیس کی نفری بھی طلب کر لی گئی۔ سولجر بازار کے پولنگ اسٹیشن نمبر 143 میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے بعد پولنگ رکوا دی گئی تاہم بعد میں حکام کی جانب سے گفتگو کے بعد وہاں پولنگ کا عمل دوبارہ شروع ہو گیا۔اس حوالے سے ڈی آر او علی اصغر سیال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے پریزائیڈنگ افسر کو تبدیل کیا ہے، جو وقت خراب ہوا ہے، اس کے

بدلے مزید وقت دیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پریزائیڈنگ افسر نے جو فارم ہمیں دیا اس پر دستخط نہیں تھے، فارم 45 پر دستخط کے معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ڈی آر او علی اصغر سیال نے کہاکہ سولجر بازار کے پولنگ اسٹیشن نمبر 143 پر پولنگ کے وقت میں 1 گھنٹے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پولنگ مقررہ وقت 5 بجے کے بجائے 6 بجے تک جاری رہی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…