بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

کراچی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کا پلڑا بھاری

datetime 21  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی این اے 245 کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کا پلڑا بھاری، 263 پولنگ اسٹیشن میں سے 81 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے محمود مولوی 8235 ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں

جبکہ ایم کیو ایم کے امیدوار معید انور 3041 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ واضح رہے کہ یہ نشست ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی جس پر آج الیکشن ہوئے اور اب تک تحریک انصاف کے امیدوار کا پلڑا بھاری ہے۔ واضح رہے کہ کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 245 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 143 میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے بعد پولنگ روک دی گئی تاہم بعد میں ووٹنگ دوبارہ شروع ہوگئی جبکہ پولنگ کے وقت میں بھی اضافہ کر دیا گیا تھا۔پولنگ اسٹیشن نمبر 143 میں اس وقت بے نظمی کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا جب سیاسی جماعتوں کی جانب سے فارم 45 پر پہلے سے دستخط کرانے کا الزام عائد کیا گیا۔پی ٹی آئی نے مذکورہ پولنگ اسٹیشن میں پولنگ روکنے کا مطالبہ کر دیا جس کے بعد پی ٹی آئی کارکن وہاں پہنچ گئے، صورتِ حال کشیدہ ہونے پر پولیس کی نفری بھی طلب کر لی گئی۔سولجر بازار کے پولنگ اسٹیشن نمبر 143 میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے بعد پولنگ رکوا دی گئی تاہم بعد میں حکام کی جانب سے گفتگو کے بعد وہاں پولنگ کا عمل دوبارہ شروع ہو گیا۔اس حوالے سے ڈی آر او علی اصغر سیال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے پریزائیڈنگ افسر کو تبدیل کیا ہے، جو وقت خراب ہوا ہے، اس کے بدلے مزید وقت دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پریزائیڈنگ افسر نے جو فارم ہمیں دیا اس پر دستخط نہیں تھے، فارم 45 پر دستخط کے معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ڈی آر او علی اصغر سیال نے کہاکہ سولجر بازار کے پولنگ اسٹیشن نمبر 143 پر پولنگ کے وقت میں 1 گھنٹے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پولنگ مقررہ وقت 5 بجے کے بجائے 6 بجے تک جاری رہی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…