نوازشریف کی واپسی ،نااہلی کی مدت 5 سال کیے جانے کا امکان

18  اگست‬‮  2022

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ، آن لائن ) ن لیگ نوازشریف کی وطن واپسی کی راہ ہموارکرنے کیلئے متحرک ۔نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزارت قانون اور دیگر متعلقہ ادارے نااہلی کی مدت کا تعین کرنے کے لیے آئین و قوانین کا جائزہ لے رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق

قومی اسمبلی کے آئندہ سیشن میں اس بات کا امکان ہے کہ نااہلی کی مدت 5 سال کر دی جائے گی جس سے نوازشریف کی نااہلی ختم ہو جائے گی۔مسلم لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس قانون سازی کے لیے سادہ اکثریت ہی کافی ہے، دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف کی ستمبر یا اکتوبر میں وطن واپسی کے امکان کے پیش نظر مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت نے چاروں صوبوں کو تیاریوں کی ہدایت جاری کر دیں۔میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف جو کہ علاج معالجے کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں ان کی ستمبر یا اکتوبر میں وطن واپسی کا امکان ہے تا ہم نواز شریف وطن واپسی کی حتمی تاریخ کا فیصلہ پارٹی رہنمائوں کی مشاورت کے بعد کریں گے ۔ رپورٹ کے مطابق نواز شریف لندن سے لاہور پہنچنے کی بجائے کسی اور شہر میں لینڈ کرنے کو ترجیح دیں گے، ان شہروںمیں کراچی ، کوئٹہ، پشاور ، اور اسلام آباد کا نام زیر غور ہے جبکہ پارٹی کے زیادہ تررہنمائو ں نے کراچی یا اسلام آباد اترنے کا مشورہ دیاہے ۔ رپورٹ کے مطابق نوازشریف کی وطن واپسی سے قبل آئینی اور قانونی ماہرین سے رائے لی جائے گی اور عدالتی معاملات سے متعلق پیٹیشن دائر کرنے پر بھی غور کیا جائے گا ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…