جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

حضرت عمر کی مثالیں دینے والا کہہ رہاہے میں اپنی چوری اور فنڈنگ کے متعلق جواب دینے کا پابند نہیں ، جاوید لطیف

datetime 18  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہاہے کہ حضرت عمر کی مثالیں دینے والا کہہ رہاہے میں اپنی چوری اور فنڈنگ کے متعلق جواب دینے کا پابند نہیں ۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ ریاست مدینہ کے قیام کا دعویدار اور حضرت عمر کی مثالیں دینے

والا ایف آئی اے کو کہہ رہا ہے کہ میں اپنی چوری اور فنڈنگ کے متعلق جواب دینے کا پابند نہیں ہوں۔ میاں جاوید لطیف نے کہاکہ عمران الٹا ایف آئی اے حکام کے خلاف کارروائی کی دھمکیاں دے کر بدمعاشی کی کوشش کررہا ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ شخص کسی غلط فہمی میں نہ رہے، قانون اپنا راستہ لے گا۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عمران خان کے 9 حلقوں سے ایک ہی طرح کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 8 حلقوں سے کاغذات منظور ہوگئے، آر او فیصل آباد نے بلاجواز کاغذات مسترد کر دیے، فیصلے کو چیلنج کریں گے۔فرخ حبیب نے کہا کہ آر او نے پہلے عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کیاتھا، آٹھ حلقوں سے کاغذات مسترد نہیں ہوئے انھوں نے کردیے۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 108 سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے ہیں۔ضلعی الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اثاثہ جات سے متعلق اعتراضات کا تسلی بخش جواب نہ دیا جس پر ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…