ریاض، اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن) سعودی شہر ریاض میں ٹریفک حادثے میں 6 پاکستانی محنت کش جا ں بحق ہوگئے۔روزنامہ جنگ میں شاہدنعیم کی شائع خبر کے مطابق پاکستانی سفارتخانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ جمعرات کو ریاض میں پیش آیا۔
ورکرز کی گاڑی ٹرالر سے ٹکرا گئی تھی،6 محنت کش حاثے کے بعد موقع پر ہی جابحق ہوگئے جبکہ2 زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔دوسری جانب وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز ساجد حسین طوری نے سعودی ٹریفک حادثے میں پاکستانی مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میتوں کی وطن منتقلی کے لیے فوری اقدامات کے احکامات جاری کر دیئے ہیں، بدقسمت حادثے میں دیر پائین کے 6 غریب مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر دلی دکھ و افسوس ہوا،جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کو جلد صحتیابی عطا فرمائے، وفاقی وزیر ساجد طوری نے کہا کہ پاکستانی سفارتخانے کو میتیں پاکستان منتقل کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں لواحقین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنے دیا جائے گا اور بھرپور تعاون کیا جائے گا۔